The Dawn News - Sport - Cricket

ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ سے شکست کھاکر ٹورنامنٹ سے باہر
آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے پاکستان کو 54 رنز سے شکست دے دی، جس کے بعد ورلڈکپ میں قومی ٹیم کا سفر تمام ہوا۔

نیوزی لینڈ نے 54 رنز سے فتح حاصل کر کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جب کہ پاکستان اور بھارت کا ورلڈ کپ کا سفر گروپ مرحلے پر ہی ختم ہو گیا۔

یہ 2009 میں انگلینڈ کے خلاف 60 کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی خواتین کا سب سے کم اسکور ہے۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 110 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سوزی بیٹس 28، بروکلے ہالیڈے 22 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 3، ندا ڈار اور عمیمہ سہیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

111 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 56 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں یہ میچ نیوزی لینڈ نے 54 رنز سے جیت لیا اور پاکستان ویمن ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔

سیمی فائنل میں رسائی کے لیے قومی ٹیم کو یہ میچ بڑے مارجن سے جیتنا تھا جبکہ گزشتہ میچ میں  آسٹریلیا ویمن ٹیم نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں بھارت نے 106 رنز کا آسان ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔