The Dawn News - Pakistan - Islamabad

صدر مملکت سے چینی وزیر اعظم کی ملاقات، اسٹریٹیجک تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق
صدر آصف علی زرداری سے چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے چین اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں چین کے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور دہشت گرد حملے میں 2 چینی شہریوں کی ہلاکت پر تعزیت کی۔

انہوں نے کہا کہ دلخراش واقعہ پوری قوم کے لیے تکلیف کا باعث بنا اور پاک چین دوستی کے دشمن چینی شہریوں کو نشانہ بنا کر دوطرفہ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کے دشمن سی پیک منصوبوں کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن دشمن اپنی مذموم کوششوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

صدر مملکت نے دہشت گردی میں ملوث مجرموں کو مثالی سزا دینے کے پاکستان کے عزم کے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی بڑھانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔

انہوں نے تنازع جموں و کشمیر پر پاکستان کی حمایت پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو باہمی اہمیت کے اہم مسائل پر چین کی ہمیشہ غیر متزلزل حمایت حاصل رہی ہے۔

آصف علی زرداری نے چین کے تمام بنیادی امور بشمول تبت، بحیرہ جنوبی چین پر چین کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین اچھے بھائی، پڑوسی، شراکت دار اور دوست ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان معیشت، سرمایہ کاری اور علاقائی روابط سمیت اہم شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرنے کے ساتھ ساتھ پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

صدر مملکت نے دونوں ممالک کے مابین تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے اور پاک۔چین تعلقات کو وسعت دینے کی مزید گنجائش موجود ہے۔

انہوں نے تجارتی  اور عوامی روابط مضبوط بنانے کے لیے ہمہ موسمی سڑکوں کے ذریعے روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چینی کمپنیوں کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری سے پاکستان میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور سی پیک اور گوادر پورٹ  کی مدد سے چین کی اقتصادی ترقی سے بھرپور استفادہ کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

آصف علی زرداری نے چینی وزیر اعظم سے گفتگو میں کہا کہ نومبر میں چین کا دورہ کروں گا اور پرانے دوستوں کے ساتھ رابطے کے قیام اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بات چیت کا منتظر ہوں۔

صدر مملکت نے ملاقات کے دوران اپنے سابقہ دور حکومت میں چین کے دوروں پر روشنی ڈالی۔

چینی وزیر اعظم لی چیانگ نے کہا کہ پاکستان اور چین اچھے بھائی، پڑوسی، شراکت دار اور دوست ہیں اور پاکستان اور چین اپنی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے چینی کمپنیوں کی مدد جاری رکھے گا۔