The Dawn News - Pakistan - Karachi

آئینی ترمیم کے مسودے پر ہمارا اتفاق ہوگیا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے مسودے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور ان کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے، پیپلز پارٹی نے بھی ہمارے تجویز سے ملتا جلتا مسودہ تیار کیا ہے۔

کراچی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے اسلام آباد میں کل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ اس بل پر ایسا اتفاق رائے پیدا کیا جائے جس سے یہ آئینی ترمیم متفقہ طور پر منظور ہو، آئینی ترمیم پر اتفاق رائے تک پہنچنے کے لیے بلاول بھٹو کے شکر گزار ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آئینی ترمیم سے متعلق انہوں نے پہلے مسودے کو مسترد کیا تھا اور وہ اب بھی اس کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو تجاویز جے یو آئی نے مرتب کی ہیں ان پر بات چیت ہوئی ہے، پیپلز پارٹی نے بھی ہمارے تجویز سے ملتا جلتا مسودہ تیار کیا ہے اور آج اتفاق رائے سے اس فرق کو بھی کم کردیا گیا ہے، وہ مسلم لیگ (ن) سے بھی یہی توقع کرتے ہیں کہ وہ آئین کو محفوظ رکھیں گے اور ملک میں جمہوریت کو مضبوط بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا وہ پہلے بھی پاکستان، ملک کے آئین کے ساتھ کھڑے تھے اور آج بھی ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ جو تجاویز انہوں نے پی ٹی آئی کے سامنے پیش کی تھیں آج اتفاق رائے میں طے کی گئی تجاویز اس سے مختلف نہیں ہیں، وہ پی ٹی آئی کے سامنے یہ چیزیں رکھیں گے اور انہیں امید ہے کہ آئینی ترمیم پر پورے ایوان کا اتفاق رائے ہوگا۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ وہ اس مسودے میں سے ملک کو، آئین کو اور پارلیمان کو کمزور کرنے والی تمام چیزیں نکالنے میں کامیاب ہوگئے ہیں تو یہی ان کی کامیابی ہے۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار عدالتی اصلاحات کرنے جارہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک میں جب بھی کامیاب آئین سازی ہوئی ہے اس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور جے یو آئی نے کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل ہمیں رائیونڈ میں کھانے کی دعوت دی گئی ہے، ہماری کوشش ہوگی آج جو اتفاق رائے ہوا ہے وہ کل مسلم لیگ (ن)، جے یو آئی اور پیپلز پارٹی تینوں جماعتوں کے درمیان ہو جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی خواہش ہے کہ تمام جماعتوں کے درمیان آئینی ترمیم سے متعلق اتفاق رائے پیدا ہو اور اگر یہ ہوتا ہے تو یہ ہمارے ملک کے حق میں بہتر ہوگا، ہم سب کا آئینی ترمیم کا مقصد عوامی مسائل کا حل نکالنا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ انہیں امید ہے اسمبلی سے منظور ہونے والا آخری بل اتفاق رائے سے منظور ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کل قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کے ساتھ مزید اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر پاکستان تحریک انصا آئینی ترمیم میں دلچسپی لینا چاہتی ہے تو وہ بھی چاہیں گے کہ مولانا فضل الرحمٰن ان کو قائل کریں۔

انہوں نے کہا کہ وہ آئینی ترمیم کے حوالے سے کوئی تاریخ نہیں دینا چاہتے، پی ٹی آئی مثبت سیاست کرنے کے بجائے اس عمل میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں جس طرح ہمارے بڑوں نے کالے کوٹ اور بلیک روپ کی دھمکی میں آکر 19ویں ترمیم کے وقت جو غلطی کی ہم اسے دہرانا نہیں چاہتے، ہم ملکی تاریخ میں پہلی بار عدالتی اصلاحات کرنے جارہے ہیں۔