The Dawn News - Pakistan - Islamabad

آئینی ترمیم کی ممکنہ منظوری، قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس کل طلب
صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب کر لیے ہیں جس میں ممکنہ طور پر آئینی ترمیم کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 17 اکتوبر کو دوپہر تین بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس اسی دن دوپہر پہر چار بجے طلب کر لیا۔

صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت طلب کیا ہے۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیاگیا، سینیٹ سیکریٹریٹ نے اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری کیا ہے لیکن اس میں بھی 26 ویں آئینی ترمیم کا بل شامل نہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کا بل پہلے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ قومی اسمبلی کا بھی معمول کا ایجنڈا جاری کیا گیا ہے جس میں چھبیسویں آئینی ترمیم کی قانون سازی سے متعلق بل پیش کئے جانے کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت گزشتہ ماہ سے ایک اہم آئینی ترمیم کی منظوری کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔

16 ستمبر کو آئین میں 26ویں ترمیم کے حوالے سے اتفاق رائے نہ ہونے اور حکومت کو درکار دو تہائی اکثریت حاصل نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا تھا۔

پورے دن کی کوششوں کے باوجود بھی آئینی پیکج پر اپوزیشن بالخصوص مولانا فضل الرحمٰن کو منانے میں ناکامی کے بعد ترمیم کی منظوری غیر معینہ مدت تک مؤخر کر دی گئی تھی۔

اس کے بعد آئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں تمام جماعتوں کے نمائندے شامل تھے اور اس دوران مولانا فضل الرحمٰن سمیت اپوزیشن کی منانے کے لیے تگ و دو کرتی رہی۔

بالآخر گزشتہ دنوں حکومت اپنی کوششوں میں کامیاب رہی اور پیپلز پارٹی، مسلم لیگ(ن) اور جمعیت علمائے اسلام(ف) میں 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اتفاق رائے ہو گیا تھا۔

گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ آئینی ترمیم کے مسودے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور ان کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے، پیپلز پارٹی نے بھی ہمارے تجویز سے ملتا جلتا مسودہ تیار کیا ہے۔