The Dawn News - Pakistan

وفاقی کابینہ نے مزید 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی
وفاقی کابینہ نے شوگر ملز مالکان کی جانب سے 21 نومبر سے پیداوار شروع کرنے کی شرط پر مزید 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق چینی کی برآمد شوگر ملز مالکان کی جانب سے پیداوار  21 نومبر سے شروع کرنے سے مشروط ہوگی، چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت مقررہ بینچ مارک 145 روپے 15 پیسے سے بڑھنے پر برآمد فوری منسوخ کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے چینی برآمد کرنے کی اجازت کی مجموعی مقدار بڑھ کر ساڑھے 7  لاکھ میٹرک ٹن ہوگئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے مزید 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے 11 اکتوبر کے فیصلے کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد کی جانے والی چینی کی ریٹیل قیمت کا بینچ مارک فی کلو 145 روپے 15 پیسے مقرر ہے، بینچ مارک سے ریٹیل قیمت بڑھنے پر چینی کی برآمد فوری منسوخ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق شوگر ایڈوائزری بورڈ کو چینی کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا ٹاسک دیا گیا ہے اور صوبائی حکومتوں کو چینی کی قیمتوں کی نگرانی کرنے کا کہا گیا ہے، جبکہ شوگر ملز مالکان چینی کی فی کلو ایکس مل قیمت 140 روپے سے نہ بڑھنے کو یقینی بنائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ چینی برآمد کرنے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں کوئی سبسڈی نہیں دیں گی، اسٹیٹ بینک 15 روز بعد چینی برآمد کرنے کی صورتحال سے ای سی سی کو آگاہ کرے گا۔

واضح رہے کہ جون 2024 سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 7 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے، اس سے قبل وفاقی حکومت 2 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے چکی ہے۔

وفاقی کابینہ نے 25 ستمبرکو ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دی تھی جبکہ جون میں ایک لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔