The Dawn News - Life & Style - Celebrity

چاہتی ہوں کسی خاتون کو ’آنٹی‘ نہ کہا جائے، صبا فیصل
سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ کوئی بھی کم عمر شخص خود سے تھوڑی سے بڑی خاتون کو کبھی ”آنٹی“ نہ کہے۔

صبا فیصل نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے سماجی رویوں اور گھریلو تربیت کے معاملے پر کھل کر بات کی۔

صبا فیصل نے بچوں کی تربیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گھر کے بڑوں اور خصوصی طور پر والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بچوں کو نہ صرف بولنے کے آداب سکھائیں بلکہ انہیں یہ بھی سکھائیں کہ کس موقع پر کس انداز میں بات کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں زائد العمر یا ادھیڑ عمر کی بعض خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ انہیں آپا کہا جائے۔

ان کے مطابق چوں کہ وہ باقی نئے آنے والے اداکاروں اور اداکاراؤں سے عمر میں بڑی ہوتی ہیں، اس لیے ان کی خواہش ہوتی ہے کہ انہیں عزت کے طور پر آپا کہا جائے۔

صبا فیصل نے کہا کہ شوبز انڈسٹری کے سب لوگ ایک دوسرے کے لیے اہل خانہ کی طرح ہی ہیں اور ہر کوئی ایک دوسرے سے بات کرتے وقت کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرتا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ کام کی جگہ پر کسی کو ”آپا“ بھی نہیں کہا جانا چاہیے، ہر کسی کا نام لے کر ان سے مخاطب ہونا چاہیے یا پھر میڈم کہا جا سکتا ہے۔

ان کی بات پر پروگرام میں شریک ایک اور خاتون نے کہا کہ جب وہ بیرون ملک ملازمت کرتی تھیں تب ان کے دفتر میں ان کی بچوں کی عمر کے لوگ بھی ملازمت کرتے تھے لیکن کبھی انہیں کسی نے ”آنٹی“ نہیں کہا۔
اس پر صبا فیصل نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ کبھی کوئی کم عمر شخص بڑی عمر کی خاتون کو ”آنٹی“ نہ کہے۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کبھی کسی خاتون کو ”آنٹی“ نہیں کہا جانا چاہیے۔