The Dawn News - Pakistan - Islamabad

آئینی ترمیم کے حوالے سے فضل الرحمٰن کےساتھ اتفاق رائے ہوگیا ہے، بیرسٹر گوہر
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے آئینی ترمیم پر طویل گفتگو ہوئی ہے اور ہم ایک اتفاق رائے پر پہنچ چکے ہیں۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کل اس نتیجے پر پہنچ چکے تھے کہ اتفاق رائے ہو جائے گا، آج بھی ہماری جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ آئینی ترمیم میں شامل شقوں پر طویل گفتگو ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے ہمارے ساتھ آئینی ترمیم کا چوتھا مسودہ شیئر کیا گیا ہے، حکومت نے اب تک ہمیں چار مسودے فراہم کیے ہیں اور وہ چاروں ایک جیسے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ چوتھے مسودے میں 26 آرٹیکلز کی ترامیم موجود ہیں، ابھی ہماری بات چیت جاری تھی لیکن خصوصی کمیٹی نے اس مسودے کو منظور کرلیا ہے، ہماری بات چیت جاری ہے ہم جلد کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارا واضح مؤقف تھا کہ آئینی ترمیم پر ہمارا اتفاق رائے عمران خان کی جانب سے دی جانے والی ہدایات سے مشروط ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ہم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست دیں گے اور ہم کوشش کریں گے کہ کل ان سے ملاقات ہوجائے، ملاقات کے بعد ہم آئینی ترمیم پر اپنی حتمی رائے دیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے بعد ہم ایک اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں، آئینی ترمیم کے لیے بنائی گئی خصوصی کمیٹی میں ہمارے اور جے یو آئی کے نمائندوں کی تجاویز پر مبنی مسودے کو منظور کیا گیا ہے لیکن اس پر ابھی ہماری جے یو آئی سربراہ کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔