The Dawn News - Life & Style - Celebrity

خواب میں حضور اکرم ﷺ کی زیارت کے بعد شوبز چھوڑا، زرنش خان
شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابق ماڈل و اداکارہ زرنش خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے خواب میں حضور اکرم ﷺ کو دیکھنے کے بعد شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

زرنش خان نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں اپنے مذہبی رجحانات اور شوبز کے حوالے سے کھل کر بات کی اور بتایا کہ کیوں اور کس وجہ سے انہوں نے شوبز کو چھوڑا۔

زرنش خان کا کہنا تھا کہ شوبز میں کامیابی حاصل کرنے اور عروج پانے کے بعد انہیں ہر وقت کسی چیز کی کمی محسوس ہوتی تھی، وہ ہر وقت خود سے سوال کرتی رہتی تھیں کہ اس دنیا اور کامیابی کا کیا مقصد ہے؟

انہوں نے بتایا کہ انہیں معلوم نہیں کہ انہیں ہر وقت ایسا کیوں محسوس ہوتا تھا کہ اس دنیا کا کوئی مطلب نہیں لیکن ہر وقت انہیں احساس ہوتا تھا کہ ان کی زندگی اور کامیابی کا کوئی مقصد نہیں۔

زرنش خان نے کہا کہ جب انہیں زندگی، شہرت اور دنیا بیکار اور خالی لگنے لگی، انہوں نے شوہر کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کا منصوبہ بنایا، جہاں جانےکے بعد ان کی زندگی تبدیل ہوگئی۔

شوبز چھوڑنے والی زرنش خان کے مطابق مقدس مقامات پر پہنچنے کے بعد انہوں نے اپنے چاروں طرف رونے والے افراد کو دیکھا، جس کے بعد انہیں احساس ہونے لگا کہ وہ خدا کے حضور کیسے جھکیں، ان سے کیسے معافی مانگیں؟

انہوں نے کہا کہ ندامت اور گناہوں کی وجہ سے انہیں خدا کے سامنے جھکنے میں بھی شرمندگی محسوس ہو رہی تھی، وہ چاہ رہی تھیں کہ وہ کہیں چھپ جائیں لیکن وہ خدا سے کہاں چھپتیں؟

زرنش خان کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے دوران ہی احساس ندامت کے وقت رات کو نیند میں خواب میں حضور اکرم ﷺ آئے، جنہوں نے ان سے کافی دیر تک باتیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں کافی دیر تک تعجب ہوا اور اس بات پر حیران رہیں کہ کیسے ان جیسی گناہگار خاتون کے خواب میں حضور اکرم ﷺ آئے۔

زرنش خان نے بتایا کہ خواب میں حضور اکرم ﷺ نے انہیں خدا سے معافی مانگنے کا کہا، جس پر وہ نیند سے اٹھ گئیں اور گھنٹوں تک روتی رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خواب میں حضور اکرم ﷺ کو دیکھنے کے بعد ہی انہوں نے انسٹاگرام سے اپنی ریلز اور تصاویر ڈیلیٹ کیں اور وہیں فیصلہ کیا کہ اب وہ مزید شوبز کا حصہ نہیں رہیں گی۔

زرنش خان نے بتایا کہ شوبز جیسی چمکدار دنیا کو چھوڑنے کے فیصلے پر قائم رہنے کے لیے انہوں نے خدا سے مدد مانگی اور معافی بھی مانگی اور پھر انہوں نے شوبز میں نہ جانے کا فیصلہ کیا۔