The Dawn News - Life & Style - Celebrity

آغاز میں اداکار فون کرواکر مجھے ڈرامے سے نکلواتے تھے، دانش تیمور
مقبول اداکار دانش تیمور نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں معروف اور بڑے اداکار ڈراما ٹیم کو فون کرکے انہیں ڈرامے سے نکلوا دیتے تھے۔

دانش تیمور نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارتی اداکارہ ریکھا ان کا کرش رہی ہیں، وہ ان پر دل و جان سے فدا رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ زیادہ تر ٹی وی شوز میں اس لیے نہیں جاتے، کیوں کہ وہاں اداکاروں سے ہی دوسرے اداکاروں کے حوالے سے نامناسب سوالات کیے جاتے ہیں اور آن اسکرین بولنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی کتنا بھی بڑا اور اچھا اداکار کیوں نہ ہو لیکن اسے دوسرے اداکاروں کے حوالے سے آن اسکرین غلط باتیں کرنے کا اختیار نہیں، ایسا نہیں کیا جانا چاہیے۔

دانش تیمور کے مطابق جو اداکار آن اسکرین دوسرے اداکاروں پر تنقید کرتے ہیں، ان کے پاس اس اداکار کا فون نمبر بھی ہوتا ہے، وہ انہیں فون پر باتیں بتا سکتے ہیں لیکن آن اسکرین انہیں ایسا نہیں کیا جانا چاہیے۔

اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے دانش تیمور نے ڈراموں پر تبصرے کرنے والے اداکاروں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ایسے لوگ بھی ڈراموں پر تنقید اور تبصرے کر رہے ہوتے ہیں، جنہیں اداکاری کے الف کا علم بھی نہیں ہوتا۔

دانش تیمور نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انہوں نے کسی پبلک ریلیشن (پی آر) ایجنسی کی خدمات نہیں لے رکھیں، انہیں ایسی چیزوں کی ضرورت ہی نہیں۔

اداکار نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کیریئر کے آغاز پر بھی بات کی اور کہا کہ وہ موٹر سائیکل پر ڈراموں کے آڈیشن دینے جاتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ جہاں آڈیشن دینے جاتے تھے، اس جگہ سے کافی پہلے موٹر سائیکل کھڑی کرتے تھے۔

دانش تیمور نے کہا کہ انہوں نے کیریئر کے آغاز میں سخت مشکلات کا سامنا کیا، انہیں کافی عرصے تک بطور ہیرو کاسٹ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں بعض ڈراما ساز بتاتے تھے کہ ان کے لیے فلاں اداکار نے فون کرکے کہا ہے کہ انہیں کاسٹ نہیں کرنا۔

اگرچہ دانش تیمور نے بتایا کہ انہیں اداکار فون کرکے ڈراموں سے نکلواتے تھے، تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔