The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تو حکومت کا تختہ الٹ کر دم لیں گے، علی امین گنڈاپور
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمارا لیڈر عمران خان بے گناہ جیل میں ہے، اگر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو رہا نہ کیا گیا تو ہم پورے پاکستان کو بلاک کریں گے، اس حکومت کا تختہ الٹ کر دم لیں گے۔

پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور  نے کہا کہ یہ غیر آئینی ترمیم ایک ایسی اسمبلی کی جانب سے منظور کی گئی ہے جو خود اس وقت غیرمنتخب ہے اور فارم 47 پر آئی ہوئی ہے، آئینی ترمیم کے دوران ہمارے لوگوں کو اغوا کیا گیا تھا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے 26ویں آئینی ترمیم کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ رات کی تاریکی میں ہونے والی ایسی ترامیم عدلیہ پر حملہ ہے اور ہم ان کو کسی صورت نہیں مانتے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور اس کے خلاف احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی ترامیم جو رات کی تاریکی میں کی جاتی ہے اور  اس سے ہماری عدلیہ  پر جو حملہ ہوا ہے، ہم  اس کی مذمت کرتے ہیں اور ایسی ترامیم کو کسی صورت نہیں مانتے، یہ ترمیم غیرقانونی ہے اور ہمارا آئینی طور پر حق ہے کہ ہم اس کے خلاف آواز بھی اٹھا رہے ہیں اور اس کے خلاف احتجاج بھی کریں گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ من پسند لوگوں کو لگا کر اپنے مفادات کو تحفظ دینے کی جو تاریخ بار بار دہرائی جاتی ہے، یہ بھی ایسا ہی حملہ ہے، عدلیہ کو محکوم کر کے اپنی مرضی کے بندے لگائیں اور مرضی کے بندوں سے مرضی کے فیصلے کرائیں، تو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور اس کے خلاف احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جن لوگوں نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا ہے ان کو پارٹی شوکاز دے کر ان کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے، جن لوگوں نے عمران خان کی کمر میں چھرا گھونپا ہے ان کو پارٹی سے فارغ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس دفعہ ہم فائنل احتجاج کا منصوبہ بنائیں گے اور پورے پاکستان میں احتجاج کریں گے، ہر جگہ سے لوگ نکلیں گے اور جہاں کہیں بھی رکاوٹ آتی ہے اور وہ آگے نہیں بڑھ پاتے تو وہیں احتجاج جاری رہے گا اور بقیہ لوگ انہیں وہیں جوائن کر لیں گے، یہ مکمل اور مستقل احتجاج ہو گا، یہ احتجاج پورے پاکستان میں ہوگا اور ہم پورے پاکستان کو بلاک کریں گے اور اسلام آباد کی طرف بڑھیں گے اور اس قابض حکومت سے جان چھڑانے تک احتجاج جاری رہے گا کیونکہ یہ حکومت 25 کروڑ عوام کے بجائے اپنی ذات کے لیے فیصلے کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں دہشت گردی ختم ہو گئی تھی لیکن جیسے ہی انہیں سازش کر کے ہٹایا گیا تو حالات خراب ہو گئے، پی ڈی ایم کے دور میں پچھلے ڈھائی سالوں میں جو حالات خراب ہوئے ہیں ہم اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پولیس میں بھرتیاں کر رہے ہیں، ان کی استعداد میں بھی اضافہ کر رہے ہیں اور ہم جلد حالات پر قابو پا لیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں اور پرامن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے، ہم کسی کے ایجنڈے پر جا کر پرتشدد کبھی نہیں ہوں گے، پرامن طریقے سے اپنا حق لینا ہے، سیاسی تحریک ہے تو سیاسی طریقے سے ہو گی اور ہم اپنا حق لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ باجوڑ میں مبارک زیب کو ٹکٹ نہ دینے کا ان کا فیصلہ ٹھیک تھا، وہ لوٹے نکلے، مبارک زیب کے مقابلے میں پارٹی رہنماؤں نے قربانیاں دیں، مبارک زیب نے صرف اپنا ووٹ نہیں بیچا، باجوڑ کا حق بیچا ہے، جنہوں نے ووٹ فروخت کیا ان کے نام سامنے آگئے ہیں۔

’موجودہ حکمرانوں نے ہمیشہ اداروں کو اپنے نیچے رکھنے کی کوشش کی‘

بعد ازاں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے چمکنی پشاور میں بی آر ٹی کے نئی روٹس  کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارا لیڈر  بے گناہ جیل میں ہے، ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، موجودہ حکمرانوں نے ہمیشہ اداروں کو اپنے نیچے رکھنے کی کوشش کی ہے، ان لوگوں کی وجہ سے تمام ادارے تباہ ہوگئے ہیں۔

علی امین گنڈاپور  نے کہا کہ اگر سینئر جج کو چیف جسٹس نہیں بنایا گیا تو ہم میدان میں نکلیں گے، ہم دوبارہ اسلام آباد کا رخ کرکے احتجاج کریں گے، اس بار جو منصوبہ ہے اس کے مطابق پورے پاکستان سے لوگ نکلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرف جو لوگ ہیں، وہ بھی ہمارے ہیں اور اس طرف پولیس اور آرمی کے لوگ بھی ہمارے اپنے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اگر سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تو ہم پورے پاکستان کو بلاک کریں گے، اس حکومت کا تختہ الٹ کر دم لیں گے، ہم اپنی جانوں کو قربان کرکے انصاف قائم کریں گے۔