The Dawn News - Life & Style - Celebrity

ساس نے دیکھتے ہی کہا تم میرے بیٹے سے شادی کرلو، ماہم عامر
ماڈل و اداکارہ ماہم عامر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ساس نے چند ماہ کی دعا سلام کے بعد اچانک ہی محفل میں سب کے سامنے کہا کہ تم میرے بیٹے (فیضان شیخ) سے شادی کرلو۔

ماہم عامر حال ہی میں شوہر فیضان شیخ کے ہمراہ مدیحہ نقوی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں دونوں نے مختلف معاملات پر کھل کر باتیں کیں۔

پروگرام کے دوران ماہم عامر اور فیضان شیخ نے بتایا کہ والدین بننے کے بعد ان کی زندگی تبدیل ہوگئی ہے، ان میں ٹھہراؤ، صبر اور چیزوں کو دوسرے زاویے سے دیکھنے کی سمجھ آچکی ہے۔

فیضان شیخ کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل انہیں والد پروین اکبر بتا رہی تھیں کہ ان کے ہاں بیٹا ہونا لازمی ہے، کیوں کہ بیٹیاں اپنے گھر کی ہوتی ہیں۔

اداکار کے مطابق والدہ کی جانب سے بیٹیوں کو دوسروں کے گھر کا کہنے کی بات پر انہیں ایسا لگا کہ کوئی ان کا دل ان کے سینے سے نکال کر لے جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ دن قبل ہی ان کی اہلیہ ماہم عامر نے انہیں مذاق میں کہا کہ وہ بیٹی کے لیے گھر داماد تلاش کریں گی، جس پر انہیں ایسا لگا کہ ان کی کلیجہ نکالا جا رہا ہو۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ابھی ان کی بیٹی محض ڈھائی سال کی ہیں لیکن ایسی باتیں سن کر انہیں خوف آنے لگتا ہے۔

پروگرام کے دوران ماہم عامر نے بتایا کہ ان کے اور شوہر کے درمیان تھیٹر میں اداکاری کرنے کی وجہ سے دعا سلام ہوچکی تھی جب کہ ان کی اپنی ساس کے ساتھ بھی اچھی دعا سلام تھی۔

ان کے مطابق وہ شوہر کی والدہ پروین اکبر کو پروین آپا کہتی تھیں اور اب ساس بن جانے کے بعد انہیں صرف پروین کہتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی ساس سے اچھی دعا سلام تھی اور ایک بار وہ کسی ہدایت کار کو سالگرہ کی مبارک دینے سیٹ پر گئیں تو وہاں پہلے ہی فیضان شیخ کی والدہ موجود تھیں، جنہوں نے انہیں مذاق مذاق میں سب کے سامنے کہا کہ تم میرے بیٹے سے شادی کرلو۔

ماہم عامر کے مطابق انہوں نے ساس کو کہا کہ انہیں شادی کا کہنے کے بجائے وہ اپنے بیٹے سے پوچھیں کہ انہیں ان سے شادی کرنی ہے یا نہیں؟

انہوں نے بتایا کہ ساس نے ان سے کہا کہ تم راضی ہوجاؤ، بیٹے کو دیکھ لوں گی۔

خیال رہے کہ ماہم عامر اور فیضان شیخ نے اگست 2018 میں شادی کی تھی اور دونوں کا شمار رومانوی جوڑیوں میں ہوتا ہے،ان کے ہاں دسمبر 2021 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی۔