The Dawn News - Pakistan - Punjab

غیراخلاقی ویڈیوز شیئر کرنے کا الزام: عامر لیاقت مرحوم کی سابقہ بیوی دانیہ شاہ کا شوہر گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے مبینہ غیر اخلاقی  ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر نشر کرنے کے الزام میں ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی سابقہ بیوی اور ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سائبر کرائم ونگ نے ملزم حکیم شہزاد المعروف لوہاپاڑ کو گزشتہ روز پنجاب کے شہر  ملتان کے علاقے شجاع آباد سے گرفتار کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنائی تھیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی سابقہ بیوی دانیہ شاہ کا شوہر ہے۔

ایف آئی اے نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے حکیم شہزاد کو جس وائرل ویڈیو کی وجہ سے گرفتار کیا ہے اس میں حکیم شہزاد چاچا سرائیکی نامی ٹک ٹاکر کو لاہور کے نجی کالج میں رونما ہونے والے مبینہ زیادتی کے واقعے پر بات نہ کرنے سے متعلق پوچھتے ہیں جس پر چاچا سرائیکی نامناسب جواب دیتے ہیں۔

اس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں انہوں نے اپنی گفتگو پر معذرت کی تھی۔