The Dawn News - Opinions - Columnist

ایل کلاسیکو: ’بارسلونا کے آف سائڈ ٹریپ نے ریال میڈریڈ کو ناکوں چنے چبانے پر مجبور کیا‘
سنسنی سے بھرپور ایک شاندار رات تھی جہاں شائقین کی توجہ کا محور دنیائے فٹبال کے دو سب سے بڑے کلبز کے مابین کھیلا جانے والا ایل کلاسیکو میچ تھا۔ آج رات رواں سیزن کا پہلا کلاسیکو کھیلا گیا جہاں لالیگا میں ہسپانوی کلب ریال میڈریڈ اور بارسلونا آمنے سامنے آئے اور شائقین کو دیکھنے کے لیے ایک ایسا میچ ملا جو سالوں تک یاد رکھا جائے گا۔

چاہے آپ انگلش کلب مانچسٹر سٹی، ارسنل، لیورپول کے فین ہوں یا جرمن کلب بائرن مینخ کے، یا پھر چاہے آپ اطالوی کلبز یوونٹس، اے سی میلان کے فین ہوں، کلاسیکو دنیائے فٹبال کا ایک ایسا میچ ہوتا ہے جسے دنیا بھر کے فٹبال شائقین اپنی ٹی وی اسکرینز پر دیکھتے ہیں کیونکہ یہ  برسوں سے چلی آرہی ایک رائیولری ہے جہاں دو بہترین ٹیمیں ایک دوسرے پر سبقت لینے کی کوشش کرتی ہیں۔

یہ دونوں حریف تو برسوں سے ایک دوسرے کے خلاف لڑتے آرہے ہیں لیکن کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کی وجہ سے اس میں ایک خاص رنگ شامل ہوا اور اب دونوں کی عدم موجودگی میں موسمی فینز کا یہی خیال تھا کہ ایل کلاسیکو میں وہ بات نہیں رہی۔ یہ خیال کسی حد تک غلط بھی نہیں کیونکہ پچھلے دو سیزن کے مقابلے انتہائی بورنگ اور یک طرفہ رہے جہاں ریال میڈریڈ کا کھیل غالب رہا۔ لیکن تین سال بعد یہ پہلا کلاسیکو تھا جس کے حوالے سے مجھے امید تھی کہ اس بار کچھ مختلف ہونے جارہا ہے اور ایسا ہی ہوا۔

میسی اور رونالڈو کی رائویلری کی وجہ سے کلاسیکو دلچسپ ہوتا تھا—تصویر: گول/ایکس

بارسلونا نے ریال میڈریڈ کو 0-4 سے شکست دے دی۔ نہ صرف یہ بلکہ ریال میڈریڈ جو گزشتہ 42 لالیگا میچز میں ناقابلِ شکست آرہی تھی اسے شکست سے دوچار کرکے وننگ اسٹریک بھی توڑ دی۔

برسوں بعد بارسلونا کی جانب سے بہترین کھیل دیکھنے کو ملا۔ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل بارسلونا کا کھیل رواں سیزن بہترین انداز میں اُبھر کر سامنے آیا ہے اور اس کی وجہ ہیں ان کے نئے منیجر ہانسی فلک۔

ہانسی فلک نے رواں سیزن چاوی کی جگہ بارسلونا کی منیجر شپ سنبھالی ہے اور اب بارسلونا کے کھیل میں واضح تبدیلی محسوس کی جا سکتی ہے۔ ان کی ہائی لائن تکنیک دیگر ٹیموں پر تو کام کررہی تھی لیکن ریال میڈریڈ کے خلاف دفاعی تکنیک اپنانا ٹھیک نہیں لگ رہا تھا کیونکہ وہ کاؤنٹر میں ماہر ہیں اور کسی وجہ سے ہی انہیں فٹبال کی دنیا میں کم بیک کنگز کہا جاتا ہے۔

ہانسی فلک کی ایک اور خوش قسمتی یہ بھی ہے کہ جب انہوں نے ٹیم کا چارج سنبھالا ہے تب بارسلونا کے انجرڈ کھلاڑی صحت یاب ہوکر ٹیم میں شامل ہورہے ہیں۔ پیڈری کو اگر سبسٹی ٹیوٹ کریں گے تو ان کے متبادل کے طور پر گاوی دستایب ہیں لیکن چاوی کے دور میں تو یہ دونوں ہی ان فٹ تھے جس کی وجہ سے مڈ فیلڈنگ میں بارسلونا جدوجہد کررہی تھی۔ اب ڈی یونگ بھی انجری کے بعد ٹیم کے لیے دستیاب ہیں جبکہ ڈینی اولمو کی ٹیم میں شمولیت سے مڈفیلڈنگ انتہائی مضبوط ہوچکی ہے۔ کسی سوشل میڈیا صارف نے خوب کہا تھا کہ ’ہانسی فلک ایوینجرز کے تھور کی طرح تمام انفینٹی اسٹونز جمع کرچکے ہیں اور اب انہیں بہترین انداز میں استعمال کررہے ہیں‘۔

چاوی میری نظر میں ایک بہترین کھلاڑی تھے اور انہوں نے ایک اچھا کوچ بننے کی بھی بھرپور کوشش کی لیکن ہر بہترین کھلاڑی بہترین کوچ نہیں بن سکتا۔ وہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں سے بھرپور انداز میں فائدہ نہیں اٹھا پائے جس کی وجہ سے بارسلونا کا کھیل بدتر ہوتا چلا گیا۔

ہانسی فلک کی بارسلونا نے وہ کر دکھایا جو چاوی کی بارسلونا کرنے سے قاصر تھی۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ فلک کی ڈیفینڈرز کی آف سائڈ ٹریپ تکنیک بھی خوب کام آئی کیونکہ غیرمعمولی طور پر ریال میڈریڈ نے پورے میچ میں 12 بار آف سائڈ شاٹ لگائے۔ ہوا کچھ یوں کہ ریال میڈریڈ کے کھلاڑی جیسے ہی گول کے لیے موو بناتے تو بارسلونا کے ڈیفینڈرز ان کے ساتھ آگے بڑھ کر فوراً رک جاتے جسے دیکھتے ہوئے ریال میڈریڈ کے کھلاڑی ڈیفینڈر سے آگے نکل جاتے۔ یوں جب بھی کوئی کامیاب شاٹ آن ٹارگٹ لگا، یہ آف سائڈ کی نذر ہوگیا۔

یہ تو تھیں بارسلونا کی وہ کامیاب حکمت عملی جن کی بنا پر وہ گول کھانے سے بچ گئے لیکن ریال میڈریڈ نے بھی اپنے طور پر مایوس کُن کھیل پیش کیا۔

سیزن کے نئے کھلاڑی کیلن ایمباپے نے رواں سیزن ریال میڈریڈ جوائن کی ہے اور یہ ان کا پہلا کلاسیکو تھا۔ ایک ایسا میچ جسے ہر کھلاڑی کھیلنے کی خواہش رکھتا ہے۔ خوش قسمتی سے یہ موقع ایمباپے کو ملا لیکن وہ اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ یکے بعد دیگرے آف سائڈ شاٹس لگاتے رہے جسے دیکھ کر کافی حیرت ہوئی کہ ایمباپے جیسا کھلاڑی اس طرح کا کھیل کیسے پیش کرسکتا ہے۔

شروع شروع میں لگا کہ شاید یہ پہلا کلاسیکو کھیلنے کا ہیجان ہے جس میں وہ غلطی کررہے ہیں لیکن پہلے 30 منٹ میں انہیں 6 بار آف سائڈ کی کال دی گئی۔ اس کے علاوہ وہ مسلسل گول مارنے کی کوشش میں نظر آئے۔ میں سمجھتی ہوں کہ نوجوان کھلاڑیوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بڑے میچ میں اسکور کریں لیکن ایمباپے بہت جلد بازی سے کام لے رہے تھے کیونکہ جیسے وہ کھلاڑی ہیں وہ چاہتے تو اچھا موو بنا کر اسکور کرسکتے تھے لیکن اس کے بجائے وہ اپنی بال بار بار کیپر کے ہاتھ میں تھماتے رہے۔

ایمباپے کو پورے میچ میں مجموعی طور پر 8 بار آف سائڈ کی کال دی گئی

وینیشیئس جونیئر جو آج بالون ڈی اور جیتنے جارہے ہیں، وہ بھی بھرپور کوشش میں تھے کہ کوئی اچھا موو بن سکے لیکن ان کا کھیل بھی مایوس کُن تھا۔ وہ اچھے کھلاڑی ہیں اس میں کوئی شبہ نہیں لیکن ان کا رویہ مجھے نہیں پسند اور یہ ذکر میں پہلے بھی اپنی تحریروں میں کرچکی ہوں۔ پلیئر کو ہمبل ہونا چاہیے، بلاوجہ غصہ اور ریفری کے ساتھ بدتمیزی کرنے سے کھلاڑی کی امیج خراب ہوتی ہے لیکن آج کے دور میں نوجوان فٹبالرز اسے سمجھنے سے قاصر ہیں۔

واپس آتے ہیں بارسلونا کے کھیل کی جانب۔ لیونڈوسکی نے جب پہلا گول اسکور کیا تو شک تھا کہ کہیں یہ آف سائڈ کی وجہ سے واپس نہ لے لیا جائے لیکن ایک تجربہ کار کھلاڑی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے وہ انتہائی مہارت سے ڈیفینڈر سے آگے نکلے تھے جس کی بنا پر یہ گول آن سائڈ تھا۔ دوسرا گول بھی انہوں نے ہی اسکور کیا جس کے بعد امید تھی کہ ریال میڈریڈ کسی وقت بھی کم بیک کرسکتی ہے کیونکہ وہ اس کام میں مہارت رکھتے ہیں۔ وہ تو آخری منٹ اور اضافی وقت میں گول اسکور کرکے میچ جیت لیتے ہیں یہاں تو پھر بھی 35 سے زائد منٹس کا کھیل باقی تھا۔

بقیہ کھیل میں بارسلونا نے ریال میڈریڈ کی ایک نہ چلنے دی۔ وہ پریشانی میں فاؤلز کرتے رہے لیکن بارسلونا کی رفتار میں کمی نہ آئی اور 77ویں منٹ میں لامین یمال نے شاندار گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو 0-3 کی برتری دلوائی۔ 17 سالہ لامین یمال کلاسیکو میں گول اسکور کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن چکے ہیں جبکہ اس سے قبل کسی بڑے انٹڑنیشنل ٹورنامنٹ کے فائنل میں گول اسکور کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی کا اعزاز بھی انہیں ہی حاصل ہے۔

لامیسیا کے کھلاڑی بارسلونا کی ٹیم کو چار چاند لگا رہے ہیں۔ جن لوگوں کو معلوم نہیں انہیں بتاتی چلوں کہ لامیسیا بارسلونا کی اکیڈمی کا نام ہے جہاں وہ بچوں کو فٹبال کی ٹریننگ دیتے ہیں۔ لیونل میسی بھی لامیسیا سے ٹریننگ لے کر فٹبال کی دنیا کا نامور ستارہ بنے۔ لامین یمال بھی اسی درخت کا پھل ہیں۔ پیڈری، ڈینی اولمو، گاوی وغیرہ نے بھی یہیں سے ٹریننگ حاصل کی اور آج وہ فٹبال کی دنیا کے ابھرتے ہوئے نام ہیں۔

لامین یمال کا کھیل اتنا پختہ اور ڈریبلنگ اتنی بہترین ہے کہ لگتا نہیں کہ ان کی عمر محض 17 سال ہے۔ ابھی تو ان کے سامنے ایک طویل کریئر ہے جہاں انہیں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے متعدد مواقع ملیں گے۔

آخری گول رافینہا نے اسکور کیا جو رواں ہفتے چیمپیئنز لیگ میں بائرن میونخ کے خلاف ہیٹ ٹرک اسکور کرچکے ہیں۔ یوں 0-4 کے حتمی نتیجے کے ساتھ ریال میڈریڈ کی 42 میچز کی ناقابلِ شکست گول اسٹریک کا خاتمہ ہوا۔ اس سے قبل بارسلونا نے 2018-2017ء کے لالیگا سیزن میں 43 میچز ناقابلِ شکست کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ آج اگر ریال میڈریڈ جیت جاتی تو وہ یہ ریکارڈ توڑ دیتے لیکن بارسلونا نے انہیں شکست دے کر اپنے ریکارڈ کا دفاع کیا۔

<svg width="50px" height="50px" viewBox="0 0 60 60" version="1.1" xmlns="https://www.w3.org/2000/svg" xmlns:xlink="https://www.w3.org/1999/xlink"><g stroke="none" stroke-width="1" fill="none" fill-rule="evenodd"><g transform="translate(-511.000000, -20.000000)" fill="#000000"><g><path d="M556.869,30.41 C554.814,30.41 553.148,32.076 553.148,34.131 C553.148,36.186 554.814,37.852 556.869,37.852 C558.924,37.852 560.59,36.186 560.59,34.131 C560.59,32.076 558.924,30.41 556.869,30.41 M541,60.657 C535.114,60.657 530.342,55.887 530.342,50 C530.342,44.114 535.114,39.342 541,39.342 C546.887,39.342 551.658,44.114 551.658,50 C551.658,55.887 546.887,60.657 541,60.657 M541,33.886 C532.1,33.886 524.886,41.1 524.886,50 C524.886,58.899 532.1,66.113 541,66.113 C549.9,66.113 557.115,58.899 557.115,50 C557.115,41.1 549.9,33.886 541,33.886 M565.378,62.101 C565.244,65.022 564.756,66.606 564.346,67.663 C563.803,69.06 563.154,70.057 562.106,71.106 C561.058,72.155 560.06,72.803 558.662,73.347 C557.607,73.757 556.021,74.244 553.102,74.378 C549.944,74.521 548.997,74.552 541,74.552 C533.003,74.552 532.056,74.521 528.898,74.378 C525.979,74.244 524.393,73.757 523.338,73.347 C521.94,72.803 520.942,72.155 519.894,71.106 C518.846,70.057 518.197,69.06 517.654,67.663 C517.244,66.606 516.755,65.022 516.623,62.101 C516.479,58.943 516.448,57.996 516.448,50 C516.448,42.003 516.479,41.056 516.623,37.899 C516.755,34.978 517.244,33.391 517.654,32.338 C518.197,30.938 518.846,29.942 519.894,28.894 C520.942,27.846 521.94,27.196 523.338,26.654 C524.393,26.244 525.979,25.756 528.898,25.623 C532.057,25.479 533.004,25.448 541,25.448 C548.997,25.448 549.943,25.479 553.102,25.623 C556.021,25.756 557.607,26.244 558.662,26.654 C560.06,27.196 561.058,27.846 562.106,28.894 C563.154,29.942 563.803,30.938 564.346,32.338 C564.756,33.391 565.244,34.978 565.378,37.899 C565.522,41.056 565.552,42.003 565.552,50 C565.552,57.996 565.522,58.943 565.378,62.101 M570.82,37.631 C570.674,34.438 570.167,32.258 569.425,30.349 C568.659,28.377 567.633,26.702 565.965,25.035 C564.297,23.368 562.623,22.342 560.652,21.575 C558.743,20.834 556.562,20.326 553.369,20.18 C550.169,20.033 549.148,20 541,20 C532.853,20 531.831,20.033 528.631,20.18 C525.438,20.326 523.257,20.834 521.349,21.575 C519.376,22.342 517.703,23.368 516.035,25.035 C514.368,26.702 513.342,28.377 512.574,30.349 C511.834,32.258 511.326,34.438 511.181,37.631 C511.035,40.831 511,41.851 511,50 C511,58.147 511.035,59.17 511.181,62.369 C511.326,65.562 511.834,67.743 512.574,69.651 C513.342,71.625 514.368,73.296 516.035,74.965 C517.703,76.634 519.376,77.658 521.349,78.425 C523.257,79.167 525.438,79.673 528.631,79.82 C531.831,79.965 532.853,80.001 541,80.001 C549.148,80.001 550.169,79.965 553.369,79.82 C556.562,79.673 558.743,79.167 560.652,78.425 C562.623,77.658 564.297,76.634 565.965,74.965 C567.633,73.296 568.659,71.625 569.425,69.651 C570.167,67.743 570.674,65.562 570.82,62.369 C570.966,59.17 571,58.147 571,50 C571,41.851 570.966,40.831 570.82,37.631"></path></g></g></g></svg>

View this post on Instagram

یوں نوجوانوں کی ٹیم بارسلونا نے سالوں بعد فٹبال کے حلقوں کو باور کروایا کہ ان کی شہرت کا سورج ابھی غروب نہیں ہوا۔ وہ اب بھی فٹبال کے افق پر جگمگا رہے ہیں۔ اس وقت وہ اپنی بہترین فارم میں ہیں اور ریال میڈریڈ کو انہیں کے ہوم گراؤنڈ میں شکست دینے کے بعد ان کے حوصلے مزید بلند ہوچکے ہیں۔ اس سیزن بارسلونا کا کھیل کیسا ہوگا؟ اس سوال کے لیے تو شاید ہمیں سیزن کے اختتام تک انتظار کرنا پڑے لیکن ایک بات تو طے ہے کہ بارسلونا کی فارم واپس آنے کے بعد ان کے میچز انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز ہونے والے ہیں۔