The Dawn News - Pakistan - Punjab

پنجاب پولیس کا کچے کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک
صوبہ پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں پنجاب پولیس نے دو انتہائی مطلوب ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا۔

کچا جمال دین والی کے علاقے میں آپریشن کے دوران مارے گئے ڈاکوؤں کی شناخت بدلا منگلانی اور قاسم چھاچھر کے نام سے ہوئی جو مبینہ طور پر بھونگ کے علاقے میں کانسٹیبل اکبر گوپانگ کی شہادت میں ملوث تھے۔

مجرمان مبینہ طور پر گزشتہ سال مئی میں شہید ہونے والے اسسٹنٹ سب انسپیکٹر (اے ایس آئی) امان اللہ آبرو کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

ہلاک ڈاکوؤں کے خلاف ضلع رحیم یار خان اور سندھ کے ضلع گھوٹکی میں مقدمات درج تھے، بدلا منگلانی اور قاسم چھاچھر  پولیس کو بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور پولیس اہلکاروں کی شہادت سمیت مختلف جرائم میں مطلوب تھے۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے بیان کے مطابق پولیس نے کچا جمال دین والی میں آم کے باغات میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع  پر آپریشن کیا۔

بیان کے مطابق، آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی جس کے بعد جوابی کارروائی میں دونوں مطلوب مجرمان مارے گئے۔

آپریشن کے بعد دونوں ملزمان کی لاشوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہلاک مجرمان سے بھاری اسلحے کے ساتھ چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی۔

ترجمان کے مطابق آپریشن کے بعد پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا، مجرمان علاقے میں بڑی کارروائی کا ارادہ رکھتے تھے تاہم پولیس کی جانب سے بروقت ایکشن نے اسے ناکام بنایا۔

آپریشن میں سی آئی اے بھونگ جبران جیراڈ کے علاوہ انچارج چوکی جمال دین والی اور دیگر پولیس کی ٹیمیں شامل تھی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب آپریشن کرنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) رضوان عمر گوندل اور ان کی ٹیم کو سراہتے ہوئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت جاری کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران رحیم یار خان کے مختلف علاقوں سے 12 افراد کو اغوا کیا گیا تھا جس نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا۔

شکارپور میں پولیس اور رینجرز کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن

دوسری جانب شکارپور میں پولیس اور رینجرز نےکچے میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد 2 کمسن مغوی بچوں اور ایک پولیس اہلکارکو بازیاب کرالیا۔

ڈان نیوز کے مطابق بچوں کی بازیابی پر وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پولیس اور رینجرز افسران کوشاباشی دی۔

پولیس نے رینجرز کے ہمراہ کچے میں ناپرکوٹ تھانہ کی حدود میں آپریشن کیا،  آپریشن کے دوران ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلےکے بعد 5 سالہ ولید میمن اور 2 سالہ ناصر عباس سمیت محمد اسماعيل شرنامی اہلکارکو بازیاب کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق آپریشن کے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان کے 3 ساتھی فرار ہوگئے۔

فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔