The Dawn News - Pakistan

’روانگی سے پہلے ایسا سوال ضروری ہے؟‘ نواز شریف نجی دورے پر لندن سے امریکا روانہ
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور  سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن سے امریکا کے لیے روانہ ہوگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں ایک روز قیام کے بعد نواز شریف گزشتہ روز ہی لندن پہنچے تھے جہاں ان کی رہائش گاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر کارکنوں نے اپنے لیڈر کا استقبال کیا تھا۔

لندن میں ایک روز  قیام کے بعد نواز شریف آج اپنے دورہ امریکا کے لیے روانہ ہوگئے۔

لندن سے امریکا کے لیے روانگی کے وقت ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ کا دورہ امریکا نجی نوعیت کا ہے، ایک اور صحافی نے پوچھا میاں صاحب آپ وزیر اعظم کیوں نہیں بنے، ایک صحافی نے سوال کیا کہ گزشتہ سال 21 اکتوبر کو آپ چوتھی بار وزیراعظم بننے کے لیے پاکستان گئے تھے، عوام دیکھ رہے تھے کہ آپ وزیر اعظم بنیں گے، آپ وزیر اعظم کیوں نہیں بنے؟

ان سوالات کے جواب میں نواز شریف نے کوئی جواب  دینے کے بجائے صحافی سے پوچھا کہ میری امریکا روانگی سے  پہلے کیا یہ سوال پوچھنا ضروری ہے؟

یاد رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف دبئی میں ایک روز قیام کے بعد لندن پہنچے تھے جہاں ان کی رہائش گاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر کارکنوں نے اپنے لیڈر کا استقبال کیا تھا جبکہ اس موقع پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن بھی احتجاج کے لیے وہاں موجود تھے۔

سابق وزیراعظم کی موجودگی میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ حالات قابو میں رکھنے کے لیے لندن پولیس کی نفری بھی موجود رہی۔

لندن پہنچنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے صدر میڈیا سے بات چیت کیے بغیر ہی اپنے گھر میں چلے گئے تھے۔

واضح رہے کہ نواز شریف 25 اکتوبر کو غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 625 کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے تھے، ان کی روانگی کے موقع پر پارٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ 29 اکتوبر کو لندن سے نواز شریف امریکا جائیں گے، جہاں وہ 4 روز رکنے کے بعد واپس لندن پہنچیں گے۔