The Dawn News - World - Middle East

فلسطین میں قیام امن تک دنیا میں خوشحالی ممکن نہیں، شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری طور پر قتل و غارت گری روکنے اور امن قائم ہونے تک عالمی سطح پر خوشحالی قائم نہیں ہوسکتی۔

ریاض میں دو روزہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو (ایف آئی آئی) کے 8 ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد پر سعودی فرمانروا اور ولی عہد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کا ترقی سے متعلق وژن قابل ستائش ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جب وہ ریاض میں کھڑے ہوئے تو وہ ایک ایسے شہر سے متاثر ہوئے جو صحرائی نخلستان سے ایک عالمی شہر کی شکل اختیار کر چکا تھا، وہ ایک ایسے وژن سے متاثر ہوئے جو سرحدوں سے باہر گونج رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی ترقی کے سفر پر گامزن ہے، انتھک جذبے سے لیس اور  باصلاحیت نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں جو ابھرتے ہوئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان مشترکہ وژن رکھتا ہے،ہماری مستقل کوشش ہے کہ ہمارے نوجوانوں کو معیاری تعلیم، ڈیجیٹل شمولیت اور تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں پھلنے پھولنے کے لئے درکار ضروری آلات کے ذریعے بااختیار بنایا جائے، ہم نوجوانوں کو با اختیار بنا کر اپنا مستقبل بہتر بنا سکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت نے صنعتوں، معیشت اور معاشرے میں انقلاب برپا کردیا ہے، پاکستان نہ صرف مصنوعی ذہانت کو اپنا رہا ہے بلکہ ہم اس میں مہارت حاصل کرنے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں اور نوجوانوں کو ٹریننگ فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کا استعمال غلط علومات کے خلاف جنگ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے کردار ادا کرسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم تعلیمی اصلاحات اور ہنرمند افرادی قوت کی ترقی پر کام کرکے ٹیکنالوجی سے لیس نسل کو پروان چڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دانش اسکولز منصوبے کے ذریعے وسائل سے محروم طلبہ کو معیاری تعلیم دے رہے ہیں، یہ منصوبہ ایک کامیاب پروگرام ہے، تعلیم کے ذریعے ہی انسان اور اقوام ترقی کرسکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صحت انسانی ترقی کی بنیاد ہے، پاکستانی نوجوان صحت کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے جدید مسائل کو حل کرر ہے ہیں، صحت کے شعبے میں بھی پاکستانی اداروں کی نمایاں خدمات ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک آج کے دور میں مسائل کا انفرادی طور پر مقابلہ نہیں کرسکتا اور نہ ہی کوئی ملک کسی دوسرے ملک کی مدد کے بغیر ترقی حاصل نہیں کرسکتا، خوشحالی کی مشترکہ منزل کے لیے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں فوری طور پر قتل و غاری گری اور امن قائم کرنے کے بغیر دنیا میں خوشحالی کا حصول ممکن نہیں ہوسکتا۔