The Dawn News - Pakistan - Punjab

عمران خان نے نئی احتجاجی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی ہے، شیر افضل مروت
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے احتجاجی حکمت عملی ٹھیک نہیں بنائی، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نئی احتجاجی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے احتجاجی حکمت عملی ٹھیک نہیں بنائی، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر ملٹری کورٹس بن جاتی ہیں تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج ٹھیک نہیں تھے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے احتجاجی حکمت عملی ٹھیک نہیں بنائی، بانی پی ٹی آئی نے کچھ فیصلے کیے ہیں جو سلمان اکرم راجا بتائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھی نے عمران خان کو بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی وجہ سے ملٹری کورٹس نہیں بنیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر ملٹری کورٹس بن بھی جاتی ہیں تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے نئی احتجاجی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی ہے، میں اس کمیٹی کا حصہ ہوں گا، آگے سردیاں بھی آرہی ہیں اس حوالے سے منصوبہ بندی کریں گے، ایسی حکمت عملی بنائیں گے کہ اگر ایک لیڈر پکڑا جائے تو دوسرا قیادت کرے۔