The Dawn News - Sport - Cricket

پی ایس ایل ڈائریکٹر صہیب شیخ اور خواتین کرکٹ کی سربراہ تانیہ ملک عہدوں سے مستعفی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ڈائریکٹر صہیب شیخ اور خواتین کرکٹ کی سربراہ تانیہ ملک نے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق صہیب شیخ نے 2016 سے 2019 تک کرکٹ بورڈ میں خدمات سرانجام  دینے کے بعد 13 ماہ قبل کرکٹ بورڈ کو دوبارہ جوائن کیا تھا، جبکہ تانیہ ملک اکتوبر 2021 میں خواتین کرکٹ کے سربراہ کے عہدے پر فائز ہوئی تھیں۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ افسر سلمان نصیر نے ایک بیان میں کہا کہ صہیب شیخ اور تانیہ ملک پی سی بی کی مینیجمنٹ ٹیم کے کلیدی رکن تھے، صہیب شیخ اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے 2016 میں پی ایس ایل کا آغاز کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تانیہ ملک نے پاکستان میں خواتین کرکٹ کو پروان چڑھانے کے لیے لگن کے ساتھ کام کیا، پی سی بی کی حمایت کے ساتھ ساتھ ان کی کوششوں کو بین الاقوامی سطح پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تسلیم کیا، جہاں انہوں نے آئی سی سی خواتین کی کمیٹی میں دو مکمل رکن نمائندوں میں سے ایک کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔

سلمان نصیر نے کہا کہ پی سی بی ان کی محنت، لگن اور شراکت کو سراہتا ہے، ہم صہیب شیخ اور تانیہ ملک کے مستقبل میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔