The Dawn News - World - Middle East

ایران میں آئی فون کے کئی ماڈلز کی درآمد پر عائد پابندی ختم
ایرانی حکومت کی جانب سے آئی فون 14، 15 اور 16 ماڈلز کی درآمد پر پابندی ہٹانے کے بعد بہت جلد ایران میں نئے ماڈلز کے آئی فونز دستیاب ہوں گے۔

ایران میں آئی فون کے نئے ماڈلز پر پابندی 2023 میں لگائی گئی تھی تاہم ایرانی وزیر مواصلات نے کہا ہے کہ حکام نے نئے ماڈلز کی رجسٹریشن کی اجازت دے دی ہے۔

ایرانی مواصلاتی وزیر ستار ہاشمی نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پیغام میں کہا کہ ایرانی مارکیٹ میں نئے آئی فون ماڈلز کے مسئلے کو حل کردیا گیا ہے اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مسئلے کو حل کرنے کے لیے وزارت مواصلات کی کوششوں کو سراہا ہے۔

تاہم ستار ہاشمی نے آئی فون کی درآمدی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

2023 میں آئی فون کے نئے ماڈلز کی درآمد پر پابندی کے بعد ایران میں آئی فون 13 اور پرانے ماڈل کی مانگ بہت بڑھ گئی تھی۔

ایران میں آئی فون نوجوانوں میں ایک اسٹیٹس علامت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

پابندی کے دوران ایران میں آئی فون 14، 15 یا کوئی بھی لایا گیا نیا ماڈل ایران کے سرکاری نیٹ ورک کے استعمال کے ایک مہینے بعد کام کرنا چھوڑ دیتا ہے، جبکہ سیاحوں کو ایک ماہ تک ممنوعہ ماڈل کے آئی فون استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

نئے ماڈل کے آئی فون پر پابندی کے بعد ایرانی مارکیٹ میں پرانے آئی فونز کی ایک نئی مارکیٹ وجود میں آئی تھی جس کی وجہ سے ان ماڈلز کی مانگ کے ساتھ قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آئی فون کی درآمد ایران میں ایک طویل عرصے سے متنازع مسئلہ رہا ہے، ایرانی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق پابندی سے قبل ایران کے 4.4 ارب ڈالر موبائل مارکیٹ کا ایک تہائی آئی فون کی درآمد پر مشتمل تھا۔

خیال رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے 2020 میں آئی فون کی درآمد پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ موبائل فونز امریکی پرتعیش اشیا میں سے ہیں۔

علاوہ ازیں دوسری غیر ملکی کمپنیوں کے موبائل فونز بشمول موٹرولا، سیمسنگ، نوکیا اور ہواوے، آئی فون کے مقابلے میں ایران میں بڑی آسانی سے بڑی تعداد میں دستیاب ہیں۔