The Dawn News - Pakistan - Balochistan

ملک میں پولیو وائرس بے قابو، کیسز کی مجموعی تعداد 43 تک جاپہنچی
پاکستان میں پولیو وائرس بے قابو ہو چکا ہے کیونکہ کیسز کثرت سے رپورٹ ہو رہے ہیں، بلوچستان کے علاقے چاغی سے تعلق رکھنے والا ایک بچہ اس مرض کے نتیجے میں معذور ہوا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 5 سالہ بچی میں وائرس مثبت آنے کے بعد رواں برس ملک بھر اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 43 تک جا پہنچی ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں انسداد پولیو کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 43 ویں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ (ون) کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بلوچستان کے ضلع چاغی سے رپورٹ ہونے والا پولیو کا پہلا کیس ہے اور رواں سال  پاکستان کا مجموعی طور پر 43 واں کیس ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک بلوچستان سے 22، سندھ سے 12، خیبرپختونخوا سے 7 اور پنجاب اور اسلام آباد سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس وقت ملک میں 28 اکتوبر سے 3 نومبر تک ایک مہم جاری ہے جس کا مقصد 5 سال سے کم عمر کے ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ یہ والدین کے لیے اہم ہے کہ وہ اس ملک گیر پولیو ویکسینیشن مہم کے دوران پولیو کے قطرے پلوانے کے لیے اپنے دروازے کھولیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام بچوں کو پولیو کے تباہ کن اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو ویکسین کے دو قطرے پلائے جائیں۔

بلوچستان کے تمام 36 اضلاع میں ویکسینیشن مہم کے درمیان، چاغی میں رواں سال کا پہلا کیس رپورٹ ہوا۔

واضح رہے کہ 29 اکتوبر کو  ملک میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد رواں برس اس مرض سے متاثر بچوں کی مجموعی تعداد 42 تک جا پہنچی تھی۔

ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی تھی کہ خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون رپورٹ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیو جیسے موذی مرض سے یوسی گندھیری کی رہائشی ایک 29 ماہ کی بچی متاثر ہوئی ہے، یہ نوشہرہ سے پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

29 اکتوبر کو ہی خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ جوابی فائرنگ سے 3 دہشت گرد مارے گئے۔

ادھر، کوہاٹ تھانہ ملز ایریا کی حدود میں موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے پولیو ٹیم حفاظت پر مامور پولیس پر فائرنگ کر دی تھی، تاہم پولیس کے جوانوں نے کوئیک رسپانس کرکے حملہ ناکام بنا دیا تھا۔

دوسری جانب، گزشتہ روز سیکیورٹی خدشات پر 6 اضلاع میں پولیو مہم ملتوی کر دی گئی تھی۔

حکام نے بتایا تھا کہ ضلع کرم، جنوبی وزیرستان، اپر، لوئر وزیرستان، بنوں اور شمالی وزیرستان میں پولیو مہم ملتوی کی گئی ہے، مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد مہم دوبارہ شروع کی جائے گی۔