The Dawn News - Life & Style - Celebrity

اسٹیج اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ تشدد، مقدمہ درج
اسٹیج اداکارہ نرگس نے خود پر شوہر کے مبینہ بدترین تشدد کا کیس درج کروا دیا، جس کے بعد پولیس نے ان کے شوہر کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اداکارہ نرگس پر تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد اداکارہ بھائی کے ہمراہ مقدمہ دائر کروانے تھانے پہنچیں۔

رپورٹ کے مطابق تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے اداکارہ غزالہ عرف نرگس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیوں کا آغاز کردیا۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) تشدد اور جان سے مارنے کی دفعات کے تحت درج کی گئی، ایف آئی آر متن کے مطابق ملزم ماجد بشیر فارم ہاؤس سے نقدی اور زیورات زبردستی گن پوائنٹ پر لینا چاہتے تھے۔

اداکارہ کی جانب سے شوہر کے خلاف تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ دائر کروانے کے بعد پولیس نے ملزم ماجد بشیر کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

اداکارہ غزلہ عرف نرگس پر مبینہ تشدد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جبکہ اداکارہ کے بھائی نے بھی میڈیا کو بتایا کہ ان کی بہن کو شوہر نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔