The Dawn News - Pakistan - Punjab

سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف شہروں میں کارروائی،12 دہشت گرد گرفتار
محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ صوبے کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر 140 آپریشن کیے گئے، جن میں سرگودھا، بھکر، رحیم یار خان، فیصل آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور جھنگ شامل ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران جن 12 دہشت گردوں کو گرفتار  کیا گیا، ان میں ندیم، جابر، آصف، شمس، اعجاز، حسن، شاہد اور فاروق شامل ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر گولیاں، اسلحہ اور آئی ای ڈی بم  اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ 19 اکتوبر کو محکمہ انسداد دہشت گردی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گردوں سمیت 7 کا گرفتار کر لیا تھا۔

سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں 129 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن آپریشن کیے گئے اور 7 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا تھا کہ محکمہ انسدادِ دہشت گردی پنجاب نے کارروائی لاہور، بھکر، اٹک، وہاڑی، بہاولپور اور جھنگ میں کی، مزید کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت اور بھکر سے فتنہ الخوارج کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو اسلحہ اور باروی مواد سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔