The Dawn News - Pakistan

کراچی انڈسٹریل پارک کو خصوصی اقتصادی زون قرار دینے کا فیصلہ
وزیر برائے نجکاری و سرمایہ کاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کراچی انڈسٹریل پارک کو ماڈل اسپیشل اکنامک زون (ایس ای زی) قرار دیا جائے گا، جبکہ وزیراعظم کی خواہش کے مطابق ایک ا’ایس ای زی’ آزمائشی بنیادوں پر چین کے حوالے کیا جائے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کراچی انڈسٹریل پارک، چین ۔ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت ملک بھر میں تیار کیے جانے والے 9 خصوصی اقتصادی زونز میں سے ایک ہے۔ 1500 ایکڑ پر پھیلا کراچی انڈسٹریل پارک پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر تیار کیا جا رہا ہے۔

عبدالعلیم خان نے ملک میں صنعتی زونز کی ترقی کے لیے وزیراعظم کی جانب سے بنائے گئے فوکل گروپ کے اجلاس کی صدارت کی۔ گروپ نے خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی، انہیں درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ’ان خصوصی اقتصادی زونز کے لیے خصوصی مراعات لازمی ہیں، جبکہ کراچی انڈسٹریل پارک کو ماڈل ایس ای زی قرار دیا جائے گا، ہمیں آزمائشی بنیادوں پر ایک خصوصی اقتصادی زون چین کے حوالے کرنے سمیت بہت سے اقدامات کو حتمی شکل دینا ہوگی۔‘

انہوں نے کہا کہ صنعتی زونز ملک میں صنعتوں کو فروغ دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں جس سے بھرپور استفادہ کیا جانا چاہیے تھا، لیکن بدقسمتی سے گزشتہ کئی سالوں سے ملک بھر کے صنعتی زونز کو بُری طرح نظر انداز کیا جا رہا ہے اور یہ مراکز مختلف مشکلات اور مسائل سے دوچار ہیں جس کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے۔

عبدالعلیم خان نے صنعتی زونز کو خصوصی مراعات اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں اور فوکل گروپ کی طرف سے حتمی سفارشات کی تیاری کی منظوری دی تاکہ زیر التوا مسائل کو تیزی سے حل کیا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی صنعتیں اسی صورت میں قائم ہوں گی جب ان صنعتی زونز میں روایتی پرانے طریقوں کو چھوڑ کر خصوصی مراعات دی جائیں۔

فوکل گروپ کے اجلاس میں توانائی، صنعت اور سرمایہ کاری کے سیکریٹریز اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی اور صنعتی زونز کے بارے میں اپ ڈیٹس پیش کیں۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ فوکل گروپ کے آئندہ اجلاس میں مکمل ایجنڈا زیر بحث لایا جائے گا اور اسے حتمی شکل دی جائے گی اور تمام صنعتی زونز میں تیز رفتار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔