The Dawn News - Pakistan - Lahore

ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ اولین ترجیح ہے، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے،کاروباری اور تاجر برادری کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے ون ونڈو آپریشن کے ذریعے بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کی بااثر اور معروف کاروباری شخصیات کے وفد نے لاہور میں ملاقات کی۔

زبیر عیسیٰ کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد میں برطانیہ کی سرکردہ کاروباری شخصیات شامل تھیں،  وزیراعظم شہباز شریف نے کاروباری شخصیات کے وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی۔

ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تعاون کے نئے راستے تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد نے ملکی معیشت کے استحکام اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہونے پر وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی اور اعتماد کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کی کوششوں سے حالیہ دنوں میں ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوئی ہے جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔