The Dawn News - Sport - Cricket

کپتان رضوان نے 6 کیچ پکڑ کر عالمی ریکارڈ برابر کردیا
دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی جب کہ میچ کے دوران کپتان محمد رضوان نے 6 کیچ پکڑ کر عالمی ریکارڈ برابر کردیا جب کہ ساتواں کیچ ڈراپ کرنے کی وجہ سے وہ عالمی ریکارڈ اپنے نام نہ کرسکے۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستانی باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور  پوری کینگرو ٹیم کو 35 اوورز میں صرف 163 رنز  پر پویلین روانہ کردیا جس کے بعد شاہینوں نے پراعتماد بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 164 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔

اوپننگ بلے باز صائم ایوب 71 گیندوں پر 82 رنز بنا کر  آؤٹ ہوئے جب کہ عبداللہ شفیق 64 رنز اور بابر اعظم 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، شاندار باؤلنگ کرنے پر حارث رؤف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ میں کپتان محمد رضوان نے 6 کیچ پکڑ کر  برابر عالمی ریکارڈ  برابر کردیا، 34ویں اوور میں انہیں ساتواں کیچ پکڑنے کا موقع ملا جب ایڈم زمپا نے نسیم شاہ کی گیند کو ہوا میں اٹھا دیا تاہم وہ یہ کیچ پکڑنے میں ناکام رہے اور ایک عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے سے محروم رہے۔

محمد رضوان میچ میں 6 کیچ پکڑنے والے نویں کھلاڑی ہیں جب کہ دیگر 8 کھلاڑیوں میں ان کے ہم وطن سرفراز احمد شامل ہیں۔

لیجنڈری آسٹریلوی وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ نے ایک ون ڈے اننگز میں سب سے زیادہ 4 بار 6 کیچ پکڑے ہوئے ہیں۔