The Dawn News - Pakistan - Lahore

عمران خان کیخلاف پنجاب میں کتنے مقدمات درج ہیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
لاہور ہائی کورٹ میں پولیس کی جانب سے پیش رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف پنجاب میں 54 مقدمات درج ہیں۔

جسٹس فاروق حیدر نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے ان  کی بہن نورین نیازی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

پنجاب پولیس نے عمران خان پر درج مقدمات کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی، جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی پر پنجاب بھر میں 54 مقدمات درج ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے بھی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 20 نومبر تک ملتوی کر دی۔

عمران خان کی بہن نورین نیازی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، انہیں آئے روز مقدمات میں ملوث کیا جاتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ متعلقہ حکام سے درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اور عمران خان کو کسی بھی نامعلوم مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا جائے۔