The Dawn News - Pakistan - Balochistan

قلات: سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا، 6 دہشتگرد ہلاک، 7 جوان شہید
بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام بنادی، جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو  ہلاک اور 4 کو زخمی کر دیا، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں 7 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 15اور 16 نومبر کی درمیانی رات دہشت گردوں نے ضلع قلات کے علاقے شاہ مردان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فوجیوں نے بہادری سے مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ 4 دہشت گرد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 جوانوں نے  بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں موجود ممکنہ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنش آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

مزید کہا کہ فوجیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔