The Dawn News - Pakistan - Punjab

لاہور کے بعد کراچی کی فضا انتہائی مضر صحت قرار، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پانچواں نمبر
کراچی اور لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت رپورٹ ہونے کے بعد دنیا کے آلودہ شہروں میں لاہور دوسرے اور کراچی پانچویں نمبرپر آگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان میں لاہور 404 ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے ساتھ آلودہ ترین شہروں میں پہلے، ملتان 304 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، کراچی 207 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، پشاور 203 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبرپر رہا۔

پنجاب میں اسموگ کی شدت میں کمی کے بعد حفاظتی اقدامات میں نرمی کی جارہی ہے، لاہور اور ملتان ڈویژن کے علاوہ پنجاب بھر میں اسموگ کے باعث بند کیے گئے اسکول آج سے کھل گئے۔

محکمہ ماحولیات پنجاب کےجاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ہوٹل، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو اب رات 10 بجے تک کھلا رکھنےکی اجازت ہوگی جب کہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں کھانے اور ٹیک اوے کی سہولت بھی رات 10 بجے تک کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ہوم ڈلیوری خدمات پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی تاہم آؤٹ ڈور اسپورٹس اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی جب کہ حد نگاہ کم ہونے سے مختلف مقامات پر موٹرویز بھی بند کی گئیں۔

پنجاب میں اینٹی اسموگ آپریشن جاری

دوسری جانب اسموگ میں کمی کے باوجود لاہور سمیت پورے پنجاب میں اینٹی اسموگ گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 دنوں کے دوران آلودگی پھیلانے پر خانیوال، ملتان، رحیم یار خان، سرگودھا، جھنگ اور پاک پتن سمیت دیگر شہروں میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کو گرا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران 14 بھٹے ملتان اور 8 لیہ میں گرائے گئے، لاہور اور گوجرانوالہ میں 20 صنعتی یونٹس آلودگی پھیلانے پر مسمار کیے گئے، فیروزوالہ میں 51  صنعتی یونٹس کو سر بمہر جب کہ اسٹیل مل کو سیل کردیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہور اینٹری پوائنٹس اور سگیاں پل سمیت مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی پڑتال کا عمل جاری ہے، گرین لاک ڈاون والے علاقوں میں کمرشل جنریٹرز کی جانچ پڑتال، سیف سٹی کیمروں سے نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

سینئر صوبائی نے مزید کہا کہ عوام کی جان کا تحفظ اولین ترجیح رہے گی، سب مل کر کوشش کریں گے تو اسموگ سے نجات حاصل ہوگی۔

’پاکستانیو کراچی منتقل ہوجائیں‘

چند روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے بڑے شہروں کے ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) ریڈنگ کا چارٹ شیئر کیا تھا۔

چارٹ میں پشاور کو سب سے آلودہ شہر قرار دیا گیا تھا، جس کا اے کیو آئی 591 ہے، ملتان 573 اور لاہور 479 پر ہے جب کہ چارٹ میں کراچی 78 کے اے کیو آئی کے ساتھ ساتویں نمبر پر تھا تاہم آج کراچی نے پشاور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت تمام شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے لکھا تھا ’پیارے پاکستانیو، کراچی منتقل ہو جائیں‘۔