The Dawn News - World

ٹیپ سے دیوار میں چپکائے گئے کیلے کا آرٹ تقریبا دو ارب روپے میں فروخت
اطالوی آرٹسٹ موریزیو کیٹیلن کا تیار کردہ ’کامیڈین‘ نامی کیلا آرٹ ریکارڈ قیمت تقریبا 2 ارب  روپے میں فروخت ہوگیا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں مذکورہ کیلا آرٹ کی فروخت کا اہتمام کیا گیا، جس میں لوگوں کو آن لائن خریداری کی سہولت بھی فراہم کی گئی تھی۔

خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ عام دیوار پر ٹیپ کی مدد سے چپکائے گئے کیلے کا آرٹ زیادہ سے زیادہ 15 لاکھ امریکی ڈالر میں فروخت ہوگا، تاہم خریدار نے آرٹ کو انتہائی زیادہ قیمت پر خرید کر سب کو حیران کردیا۔

’کامیڈین‘ نامی کیلا آرٹ کو کرپٹو کرنسی کے چینی تاجر نے ریکارڈ 62 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی ایک ارب 72 کروڑ روپے سے زائد کی رقم میں خرید کر سب کو پیچھے چھوڑا۔

کیلا آرٹ خریدنے والے تاجر نے فوری طور پر مجموعی رقم منتظمین کو ٹرانسفر کردی جب کہ خریدار کو پہلے ہی بتایا دیا گیا کہ کیلے کے خراب ہونے پر کیلے کو تبدیل کرنے کی ذمہ داری ان کی اپنی ہوگی۔

کیلوں کو دیوار پر چپکانے کا شاہکار آرٹ بنانے والے اٹلی کے ماہر آرٹسٹ موریزیو کیٹیلن— فوٹو: سی این این

مذکورہ کیلا آرٹ پہلی بار دسمبر 2019 میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا، جس میں عام دیوار پر ایک ٹیپ کی مدد سے تازہ اور عام کیلا لٹکایا جاتا ہے۔

مذکورہ آرٹ میں اور کوئی بھی چیز شامل نہیں ہوتی، عام دیوار پر کیلے کو ٹیپ سے لٹکا کر اسے ’کامیڈین‘ آرٹ کا نام دے دیا گیا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کیلے کو ہر 24 گھنٹے تبدیل کردیا جاتا ہے۔

خریدار مذکورہ ٹیپ کو حاصل کرنے کے بعد اپنی من پسند کسی بھی دیوار پر چپکا کر اس میں کیلے کو لٹکا دیتا ہے اور وہ ہر روز کیلے کو تبدیل کرتا رہتا ہے۔

لوگ آرٹ کو شاہکار دیتے رہے ہیں—فوٹو: رائٹرز

پہلی بار مذکورہ کیلا آرٹ کو 2019 میں پاکستانی 2 کروڑ 30 لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا تھا لیکن اب ریکارڈ قیمت پر اسے ایک ارب 72 کروڑ روپے میں فروخت کیا گیا۔

گزشتہ پانچ سال کے دوران کیلا آرٹ کی قیمت اور خریداروں میں اضافہ ہوا ہے اور اس کی رقم کئی گنا بڑھ چکی ہے۔

مذکورہ آرٹ کے اطالوی آرٹسٹ وقفے وقفے سے کیلا آرٹ کو فروخت کے لیے پیش کرتے رہتے ہیں اور وہ ہر بار دو سے تین کیلے فروخت کے لیے پیش کرتے ہیں اور ان کے کیلے ان کی توقع سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت ہوتے ہیں۔

سال 2019 میں دیوار پر لٹکائے گئے ان کے آرٹ کیلے کو امریکا کی ایک کامیڈین فنکار نے کھالیا تھا، جس پر بعد ازاں انہوں نے معافی مانگنے سے بھی انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ انہوں نے کوئی آرٹ نہیں کھایا بلکہ ایک عام کیلا کھایا۔

2019 میں امریکی فنکار نے دیوار پر لٹکے کیلے کو کھالیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام