The Dawn News - Pakistan - Islamabad

عمران خان ننگے پاؤں مدینہ گئے تو واپسی پر باجوہ کو فون آنا شروع ہوئے کہ کسے لے آئے، بشریٰ بی بی
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان جب ننگے پاؤں مدینہ گئے تو واپسی پر  جنرل (ر) باجوہ کو فون کالز آنا شروع گئیں کہ یہ کسے لے آئے ہو۔

پاکستان تحریک انصاف کے یوٹیوب چینل سے  ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کیا اُٹھا کر لائے ہو، ہم اس ملک میں شریعت کا نظام ختم کرنے لگے ہیں اور تم شریعت کے ٹھیکے دار لے آئے ہو۔

انہوں نے احتجاج کے حوالے سے کہا کہ 24 نومبر کو پاکستان کا ہر طبقہ احتجاج کا حصہ بنے، یہ صرف عمران خان کی جنگ نہیں بلکہ ملک کے لیے حقیقی آزادی کی جنگ ہے، مزید کہنا تھا کہ  عمران خان نے ہر طبقے کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دی ہے، اگر تمام لوگ اس احتجاج کا حصہ بنیں گے تو کامیابی ہمارا مقدر بنے گی۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ عمران خان نے ججوں اور وکیلوں سے درخواست کی ہے وہ احتجاج کا حصہ بنیں اور 24 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں کیونکہ وہ قانون کی بالادستی کے لیے جیل میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اس حوالے سے لائحہ عمل اور پیغامات بھیجے ہیں لیکن وہ وقت کے ساتھ بتائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا  کہ احتجاج کی تاریخ کے حوالے سے قیاس کیا جا رہا ہے کہ اسے تبدیل کردیا جائے گا، کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے اور 24 نومبر کی تاریخ تبدیل نہیں ہوگی، یہ صرف عمران خان کی رہائی کی صورت میں تبدیل ہوگی۔

سابق خاتون اول کا کہنا تھا کہ عوام کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس احتجاج کے لیے نکلے، پولیس اور اداروں سے اپیل ہے کہ پُرامن مظاہرین پر ظلم نہ کریں، ہمارے اوپر ظلم کیا جاتا ہے اور پرچے کاٹے جاتے ہیں، ہمیں پُرامن احتجاج کرنے دیا جائے۔

’عمران خان طاقت میں آکر کسی سے بدلہ لینے کی خواہش نہیں رکھتے‘

عمران خان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ہم نے نہ کبھی قانون ہاتھ میں لیا ہے اور نہ لیں گے، اداروں کو بھی یہ بتانا چاہتی ہوں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان طاقت میں آکر کسی سے بدلہ لینے کی خواہش نہیں رکھتے، جیل میں انہوں نے سیکھا ہے کہ طاقت میں آکر معافی کا دروازہ کھلا رکھتے ہیں، جو بھی ان کے حوالے سے یہ کہہ رہا کہ وہ بدلہ لیں گے تو یہ سب جھوٹ ہے۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ ہم نے ورکرز کو جہاد کے نعرے لگانے کو نہیں کہا،جہاد کا نعرہ کارکنان کے دلوں سے خود نکلتا ہے، ہر چیز کرانے والی ذات صرف اللہ کی ہے، ہماری دعا ہے کہ ہمارے ہاتھ سے اللہ اچھے کام کرائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جب ننگے پاؤں مدینہ گئے تو واپسی پر  جنرل (ر) باجوہ کو فون کالز آنا شروع ہوئی اور کہا گیا کہ کیا اُٹھا کر لائے ہو، ہم اس ملک میں شریعت کا نظام ختم کرنے لگے ہیں اور تم شریعت کے ٹھیکے دار لے آئے ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد عمران خان کو یہودیوں کا ایجنٹ کہنا شروع کردیا، یہ باتیں بانی پی ٹی آئی نے کبھی سرعام نہیں کیں، اگر یہ باتیں غلط ہوں تو سابق آرمی چیف سے اور ان کے اہلخانہ سے پوچھا جائے کیونکہ بانی پی ٹی آئی کو یہ باتیں کسی نے بتائی تھی۔