The Dawn News - Pakistan - Karachi

ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر کا دفاعی نمائش آئیڈیاز کا دورہ
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورے کے دوران غیر ملکی مندوبین سے بھی بات چیت کی اور دفاعی صنعت کے فریم ورک کے قیام کے لیے قومی اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  ایئر چیف مارشل نے دفاعی صنعت کے فریم ورک کے قیام کی حوصلہ افزائی کی اور تکنیکی روڈ میپ کو ہم آہنگ کرنے کے لیے قومی اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔

ظہیر احمد بابر سدھو نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے پویلین میں مختلف اسٹالز کا دورہ کیا، پاک فضائیہ کے سربراہ نے نمائش میں شریک غیر ملکی مندوبین سے بھی بات چیت کی۔

نینشل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے پویلین میں اسپیس، سائبر، مصنوعی ذہانت، الیکٹرانک وارفیئر کی نمائش کی جارہی ہے۔

پویلین میں ایرو اسپیس ڈیزائننگ، سینسرز اور سمولیٹرز ڈومینز بھی نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں، اپنے دورے کے دوران ایئر چیف نے ایرو اسپیس کے شعبے میں جدت اور ترقی کے لیے مضبوط ماحولیاتی نظام کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایئر چیف نے نیشنل انکیوبیشن سینٹر فار ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے ذریعے ابھرتے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کی اہمیت اور مقامی صنعتوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

واضح رہے کہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 19 نومبر کو شروع ہونے والی عالمی دفاعی نمائش انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار (آئیڈیاز) 2024، 22 نومبر تک جاری رہے گی۔

نمائش میں 557 نمائش کنندگان شریک ہیں، جن میں سے 333 بین الاقوامی نمائش کنندگان ہیں جبکہ 224 ملکی نمائش کنندگان ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آئیڈیاز میں 36 ممالک نے اسٹالز لگائے ہیں جن میں سے 17 ممالک پہلی بار شرکت کر رہے ہیں، اس کے علاوہ تقریب میں 53 ممالک کے 300 سے زائد غیر ملکی مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔