The Dawn News - Sport - Cricket

رشبھ پنت 27 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت، آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
رشبھ پنت نے انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) کی نیلامی میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے مہنگا ترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں 2025 کے انڈین پریمیئر لیگ کے لیے میڈیا پر براہ راست نشر کی جانے والی نیلامی میں لکھنئو سپر گیانٹس نے بھارت کے وکٹ کیپر بیٹسمین کو 32 لاکھ ڈالر تقریباً 27 کروڑ بھارتی روپے کے عوض خرید لیا۔

رشبھ پنت کے لیے لکھنئو سپر گیانٹس کی جانب سے ادا کی جانے والی رقم پاکستانی کرنسی میں تقریباً 88 کروڑ 81 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

رشبھ پنت کے لیے کامیاب بولی نے، پنجاب کنگز کی جانب سے چند منٹ قبل شریاس آئر کے لیے ادا کیے جانے والے 31 لاکھ 70 ہزار ڈالر تقریباً 26 کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، اس طرح شریاس آئر چند منٹ ہی آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی رہ سکے۔

انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کے لیے پہلے مرحلے میں کرکٹ سے وابستہ بہترین کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں کی نیلامی کا عمل سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوا۔

اس سے قبل دہلی کیپٹل نے رشبھ پنت کو اپنے ساتھ روکے رکھنے کے لیے رائٹ ٹو میچ کارڈ ( آر ٹی ایم ) کے تحت 20 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے کی پیشکش کی تھی تاہم لکھنئو سپر گیانٹس کی جانب سے 27 کروڑ بھارتی روپے کی خطیر پیشکش نے دہلی کیپٹل کو نیلامی سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔

رشبھ پنت 2016 سے دہلی کیپٹل کا حصہ رہے ہیں تاہم اس نیلامی کے بعد اب وہ لکھنئو سپر گیانٹس میں شامل ہوگئے، دہلی کیپٹل نے رشبھ پنت کو 2021 کے سیشن کے دوران شریاس آئر کے زخمی ہونے کے بعد کپتان کا عہدہ بھی دیا تھا، انہیں 2022 کے آئی پی ایل میں بھی بطور کپتان برقرار رکھا گیا۔

پنت نے دسمبر 2022 میں ایک کار حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد 2024 کے آئی پی ایل میں کم بیک کیا تھا۔

ان کی واپسی پر بھی دہلی کیپٹل نے انہیں کپتان کے عہدے پر برقرار رکھا تھا، 2024 کے سیزن  میں واپسی کے بعد رشبھ نے اپنی ٹیم کے لیے 446 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 19 دسمبر 2023 کو ہونے والی آئی پی ایل کی نیلامی میں آسٹریلیا کے فاسٹ بائولر مچل اسٹارک سب سے مہنگے کھلاڑی رہے تھے، انہیںکولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم نے 24 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے کے عوض اپنی ٹیم کا حصہ بنایا تھا۔

مچل اسٹارک سے قبل آسٹریلوی کھلاڑی پیٹ کمنز مہنگے ترین کھلاڑی تھے جنہیں سن رائزر حیدر آباد نے 20 کروڑ بھارتی روپے کے عوض اپنے فلیٹ میں شامل کیا تھا، اسی طرح کمنز سے پہلے انگلینڈ کے آل راؤنڈر سیم کرن پنجاب کنگز 22 لاکھ 30 ہزار ڈالر کے عوض شامل ہوکر مہنگے ترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔