The Dawn News - Pakistan - Islamabad

24 نومبر پر تشدد مظاہرے: پی ٹی آئی قیادت کے خلاف راولپنڈی میں مقدمات درج
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گزشتہ روز کے احتجاج اور پرتشدد مظاہروں پر راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، مقدمات انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیے گئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور علیمہ خان سمیت متعدد رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمہ نمبر 2594 میں کار سرکار میں مداخلت، دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

مظاہرین پر سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے، مجمع جمع کرکے شاہراہوں کو بند کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مقدمے میں سابق صدر  ڈاکٹر عارف علوی، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹر اعظم سواتی، تیمور مسعود، شہریار ریاض سمیت 300 سے زائد مقامی رہنما اور کارکن نامزد ہیں۔

مقدمہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے سرکاری موٹرسائیکل اور گاڑی کو نقصان پہنچایا، ملزمان نے پولیس ڈرائیور کو اغوا کیا اور تشدد کا نشانہ بنا کر چھوڑ دیا۔

مقدمہ میں کہا گیا کہ عمران خان نے اڈیالہ جیل سے پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد چڑھائی کا منصوبہ دیا۔

راولپنڈی میں 24 نومبر پرتشدد مظاہروں کا دوسرا مقدمہ تھانہ دھمیال میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت درج ہوا جس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا تھا جس کے لیے پشاور سے پی ٹی آئی کا قافلہ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ڈی چوک پہنچنے کے لیے پنجاب کی حدود میں داخل ہوچکا ہے۔