The Dawn News - Pakistan

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار
ملک کے سب سے بڑے شہر اور صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور ملحہ شہروں میں 24 نومبر سے انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 23 نومبر کو ہی اس بات کی تصدیق کی تھی اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کی وجہ سے متعدد سیکیورٹی اقدامات اٹھائے جائیں گے، جس کے تحت وفاقی دارالحکومت میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کی جا سکتی ہے۔

بعد ازاں وزارت داخلہ نے بھی بیان جاری کیا تھا کہ 24 نومبر کو اسلام آباد سمیت ملحقہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند رہے گی جب کہ موبائل نیٹ ورک بھی جزوی طور پر معطل رہے گا۔

اسلام آباد کے علاوہ کراچی سمیت مختلف شہروں کے افراد 24 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ کی سست روی کی شکایت کرتے دکھائی دیے۔

مختلف شہروں کے صارفین نے سوشل میڈیا پر انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی شکایت کی جب کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، مری، کراچی، پشاور، بنوں، ڈیرہ غازی خان، گوجرانوالہ، حافظ آباد، راجن پور، فیصل آباد، جہانیاں اور وہاڑی سمیت دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد شہروں میں 25 نومبر کی رات تک موبائل انٹرنیٹ سست روی کا شکار رہا، تاہم کراچی سمیت مختلف شہروں میں وائی فائی سمیت کیبل انٹرنیٹ کی رفتار قدرے بہتر رہی۔

انٹرنیٹ کے سست رفتار ہونے کی وجہ سے صارفین کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کرنے میں بھی مشکلات رہیں۔

ملک کے مختلف شہروں میں صارفین کو واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام، ایکس اور تھریڈز جیسی ایپلی کیشنز کو استعمال کرنے میں مشکلات درپیش رہیں۔

ملک میں حالیہ انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے قبل بھی رواں برس متعدد بار کئی کئی دن اور ہفتوں تک انٹرنیٹ کی رفتار سست رہی جب کہ متعدد بار سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز کو بھی ڈاؤن کیا گیا۔