The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پی ٹی آئی کو روکنے کیلئے طاقت کے استعمال کے سوا کوئی راستہ نہیں، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں فیصلہ کن صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو روکنے کے لیے طاقت کے استعمال کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔

پی ٹی آئی کے جاری احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے خواجہ آصف نے دعوی کیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اب لیڈر بننے کا خواب دیکھنے لگی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں فیصلہ کن صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور پی ٹی آئی کو روکنے کے لیے طاقت کے استعمال کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ مظاہرین اسلام آباد میں بیٹھ گئے تو ملک کے لیے بہت بڑا دھچکا ہوگا۔

خواجہ آصف کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے پی ٹی آئی کے احتجاج کا مرکزی قافلہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے جب کہ متعدد مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔

تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر حکومت نے اسلام آباد کے راستے مکمل طور پر سیل کردیے گئےاور وفاقی دارالحکومت کو جانے والے زيادہ تر راستوں پر کنٹیرز کھڑے کیے گئے ہیں جب کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

اسلام آباد جانے والے تمام راستوں پر بڑی تعداد میں پولیس، رینجرز اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہیں جبکہ موٹرویز، جی ٹی روڈ اور دیگر سڑکیں کنٹینرز رکھ کر بند ہیں۔

گزشتہ روز جب پی ٹی آئی کا قافلہ پنجاب کی حدود میں داخل ہوا تو اس پر پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی جب کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جو ڈی چوک پہنچے گا وہ گرفتار ہوگا، ہماری پہلی اور آخری کوشش ہے کہ لوگوں کی جانیں نہ جائیں، املاک محفوظ رہیں، احتجاج کرنے والوں کا اور ہمارا مقصد کچھ اور ہے۔

گزشتہ روز عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے آخری سانس تک کھڑے رہنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک خان ہمارے پاس نہیں آجاتے ہم نے اس مارچ کو ختم نہیں کرنا۔

پی ٹی آئی کے اسلام آباد کی جانب مارچ کے دوران مرکزی ٹرک سے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہا کہ میرے بچو اور میرے بھائیو! جب تک خان ہمارے پاس نہیں آجائیں گے، ہم نے اس مارچ کو ختم نہیں کرنا۔

انہوں نے کہا کہ ’میں اپنی آخری سانس تک کھڑی رہوں گی، آپ لوگوں نے میرا ساتھ دینا ہے، جو نہیں دےگا، تب بھی میں کھڑی رہوں گی، کیونکہ یہ صرف میرے میاں کی بات نہیں ہے، یہ اس ملک اور اس ملک کے لیڈر کی بات ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے امید نہیں، مجھے یقین ہے کہ پٹھان غیرت مند قوم ہے اور آخری جنگ تک وہ ساتھ نہیں چھوڑتی‘، بشریٰ بی بی نے اپنے خطاب کے اختتام پر ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ بھی لگایا۔