The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پی ٹی آئی دہشت گرد جماعت ہے، ان سے کسی صورت بات چیت نہیں ہوگی، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایک دہشت گرد جماعت ہے، ان سے کسی صورت بات چیت نہیں ہوگی۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے حوالے سے میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شرپسندوں کی تفصیلات کے حوالے سے ناقابل تردید ثبوت سامنے آئے ہیں، فوٹیج میں جدید اسلحے سے لیس نقاب پوش افراد آنسو گیس کے شیل چلاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا سوال یہ ہے کہ کیا آنسو گیس چلانے والی گن مارکیٹ میں دستیاب ہوتی ہے، ان مظاہرین کے پاس جدید اسلحہ کہاں سے آتا ہے؟

عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے، شرپسندوں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے تمام تر تفصیلات حاصل کرلی ہیں اور ان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، یہ دہشت گرد ہیں ان سے کسی صورت بات چیت نہیں کی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ احتجاج کے دوران فائرنگ کی گئی، آنسو گیس چلائی گئ، غلیلوں سے نشانہ بنایا جارہا تھا، یہ تمام چیزیں پی ٹی آئی کے کارکنان کے پاس موجود تھی۔

ان کا کہنا تھا ریڈ زون کی طرف پیش قدمی کرنے والوں کو دھکیل کر پیچھے لے جایا گیا، اب مظاہرین ڈی چوک کے آس پاس بھی نظر نہیں آرہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ نام نہاد انسانی حقوق کے علمبرداروں کو یہ چیزیں نہیں نظر آتی کہ رینجرز اور پولیس کے اہلکار شہید ہوئے اور کئی زخمی ہوئے ہیں، کیا یہ لوگ اس چیز سے بالکل ناواقف ہیں؟

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی احتجاج میں نقاب پوش افراد جدید اسلحہ استعمال کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، کیا ان کو خیبرپختونخوا حکومت نے اسلحہ فراہم نہیں کیا، دہشت گردوں کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی، کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ریاست کی رٹ کو بالکل قائم رکھا جائے گا، ایک ایک شرپسند سے حساب لیا جائے گا۔