The Dawn News - World - India

بھارت: خاتون پائلٹ نے خودکشی کر لی، بوائے فرینڈ گرفتار
بھارتی شہر ممبئی میں ایئر انڈیا کی 25 سالہ خاتون پائلٹ نے خودکشی کرلی جبکہ پولیس نے اس کے بوائے فرینڈ کو اکسانے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ نیوز 18 کی رپورٹ کے مطابق اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی سریشتی تولی جون 2023 سے ممبئی میں مقیم تھی، اور وہ مرول کے علاقے میں کناکیہ رین فاریسٹ کی عمارت میں رہائش پذیر تھی۔

سریشتی تولی کے انکل نے الزام عائد کیا کہ خاتون پائلٹ کو مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ کی طرف سے ہراساں کیا جا رہا تھا، جس نے مبینہ طور پر اس پر نان-ویجیٹیرین کھانا بند کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔

سریشتی تولی کے انکل کی جانب سے شکایت درج کرانے کے بعد 27 سالہ بوائے فرینڈ آدتیہ پنڈت کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔

پوائی پولیس کے عہدیدار نے بتایا کہ سریشتی تولی اور آدتیہ پنڈت کی ملاقات 2 سال قبل دہلی میں کمرشل پائلٹ کورس کے دوران ہوئی تھی، اس کے بعد ان کے درمیان تعلقات شروع ہوئے تھے۔

حکام نے بتایا کہ خودکشی کا انکشاف اس وقت ہوا، جب آدتیہ پنڈت نے کار سے دہلی کا سفر شروع کیا تو سریشتی تولی نے اپنے بوائے فرینڈ کو فون کیا کہ وہ اپنی زندگی ختم کر دے گی، جس پر وہ فوری طور پر ممبئی پہنچا  جبکہ فلیٹ کا دروازہ اندر سے بند تھا۔

مزید بتایا کہ اس نے چابی بنانے والے کی مدد سے دروازہ کھولا تو خاتون پائلٹ کی لاش کیبل کے ساتھ لٹکی ہوئی تھی، جنہیں  ہسپتال لے جایا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔