The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے عہدے سے استعفی دے دیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے عہدے سے استعفی دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی احتجاج کے بعد مسلسل تنقید کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے عہدے سے استعفی دیا۔

مزید بتایا کہ سلمان اکرم راجا کو لاہور سے قافلہ لے کر اسلام آباد جانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، راستے بند ہونے کے بعد سلمان اکرم راجا کی جانب سے لاہور میں ہی احتجاج کا پلان بنایا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجا لاہور میں بھی ورکرز کو نکالنے میں ناکام رہے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ہم پر اعتراض کیا کہ ہم احتجاج میں اسلام آباد کیوں نہیں پہنچے، دیکھیے، ہم لاہور میں ملے، میں پورا دن لاہور شہر کی سڑکوں پر رہا، وہاں یہ عالم تھا کہ اگر 10، 20 یا 30 لوگ بھی اکٹھے ہوتے تو ان پر لاٹھیاں برسائی جاتی تھیں، ان کو گرفتار کیا جاتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا حق تھا کہ ہم ایک جگہ اکٹھے ہوتے اور اسلام آباد جاتے لیکن تمام راستوں کو بند کر دیا گیا تھا، جس تعداد میں لوگ نکلنا چاہتے اور اسلام آباد میں احتجاج کرنا چاہتے تھے وہ ممکن  نہیں تھا۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ میرے لیے یہ ممکن نہیں تھا کہ میں شعبدہ بازی کروں، اور ڈی چوک پر جا کر اپنی تصویریں کھنچواؤں، میرے لیے یہ مناسب نہیں تھا، میں ہمیشہ سچائی کے ساتھ آپ کے سامنے آؤں گا، جو میں کر سکتا ہوں وہ بیان کر دوں اور جو نہیں کرسکتا وہ بھی بیان کر دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کو کسی کے لیے لاہور سے باہر نکلنا ممکن نہیں تھا، 25 اور 26 کو بھی یہی صورتحال تھی۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہم آگے بڑھیں گے، اپنے غصے اور عزم کے ساتھ، ہم ہر قانونی راستہ اپنائیں گے، ہم ایک پرامن سیاسی جماعت ہیں، ہم ایک جتھہ نہیں ہیں۔