The Dawn News - Pakistan

یورپی ممالک کیلئے پی آئی اے پروازوں پر عائد پابندی ختم
یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی  (ایاسا) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے یورپ میں فلائٹ آپریشن سے پابندی اٹھالی۔

ڈان نیوز کے مطابق ایاسا نے وزرات ہوا بازی اور پی آئی اے انتظامیہ کو باضابطہ آگاہ کردیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے انتظامیہ قوانین اور ضابطوں پر مکمل عمل پیرا رہے گا، پی آئی اے انتظامیہ 4 سال کی انتھک محنت کے بعد سنگ میل  عبور کیا۔

یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے نجی ایئرلائن ایئر بلیو کو بھی ٹی سی او جاری کردیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج تاریخی دن ہے، پابندی اٹھنے سے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں آسانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نجی ایئرلائن کی پروازیں بھی یورپی ممالک کے لیے شروع ہوں گی، عالمی شہری ہوا بازی تنظیم کے معیار کو یقینی بنانے سے کامیابی ممکن ہوئی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امید ہے پی آئی اے پر برطانیہ اور دیگر ممالک میں بھی پابندی ہٹ جائےگی۔

دریں اثنا، وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے پر یورپی ممالک کے لیے پروازوں پر عائد پابندی ختم  کرنے کے یورپی یونین کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزیر خواجہ آصف، وزارت ہوا بازی اور متعلقہ حکام کو مبارکباد دی، ان کا کہنا تھا کہ پابندی اٹھنے سے پی آئی اے کی ساکھ مستحکم ہو گی۔

شہبا زشریف نے کہا کہ پابندی کے خاتمے سے پی آئی اے کو مالی طور پر بھی فائدہ ہو گا، یہ پاکستان کی کامیاب پالیسیوں کا مظہر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپ میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے ہوائی سفر میں آسانی پیدا ہو گی۔

واضح رہے کہ جون 2020 میں اُس وقت کے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا تھا کہ کمرشل پائلٹس کی ایک بڑی تعداد نے ’مشکوک لائسنس‘ حاصل کر رکھے ہیں۔

جس کے بعد یکم جولائی 2020 کو یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے یورپی ممالک کے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو 6 ماہ کے لیے عارضی طور پر معطل کردیا تھا، بعد ازاں 8 اپریل 2021 کو یورپین یونین کی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے پر سفری پابندیوں میں غیر معینہ مدت تک توسیع کردی تھی۔

15 ستمبر 2024 کو کراچی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پی آئی اے پروازوں کی یورپ اور برطانیہ میں بحالی کے حوالے سے معاملے  پر اہم پیشرفت سے آگاہ کیا گیا تھا۔

بورڈ ارکان کو آگاہ کیا گیا کہ پائلٹس کے لائسنس امتحان کے نظام کو مکمل طور پر تبدیل کر کے بحال کر دیا گیا ہے جس سے فلائٹ سیفٹی کے معیار میں بہتری آئی ہے۔

مزید بتایا گیا تھا کہ نومبر میں یورپین ایئر سیفٹی ایجنسی اس معاملے پر جائزہ لے گی، اور اب تک کیے گئے اقدامات کے پیش نظر امید ہے کہ رواں سال کے دوران پی آئی اے کی برطانیہ اور یورپ میں پروازیں بحال ہو جائیں گی۔

یورپی یونین کے اوپر سے پرواز کرنے والی تمام کمرشل اور چارٹرڈ پروازوں کو ٹی سی او کی اجازت حاصل کرنا لازمی ہوتی ہے، ٹی سی او کو 2016 میں نافذ کیا گیا تھا جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ یورپی ممالک میں چلنے والے تمام طیارے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) کے حفاظتی معیارات کے مطابق ہوں۔

تمام کمرشل پروازیں ٹی سی او کی اجازت حاصل کرنے کے لیے اپنے طیاروں اور ان سیفٹی پروگرام سے متعلق معلومات یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کو جائزے کے لیے جمع کرواتے ہیں۔