The Dawn News - Pakistan - Karachi

کراچی: ڈکیتی میں مزاحمت پر نوجوان تاجر قتل، حسن عارف کی 12 دسمبر کو شادی طے تھی
کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر نوجوان تاجر کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، مقتول کی 12 دسمبر کو شادی طے تھی۔

ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) جمشید کوارٹرز امتیاز حسین شاہ نے بتایا کہ 22 سالہ نوجوان حسن عارف کو اسلامیہ کالج کے قریب واقع حسن ٹائر شاپ پر قتل کیا گیا، حسن کو سینے میں ایک گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی، نوجوان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، ملزمان کچھ لوٹے بغیر ہی فرار ہوگئے۔

حسن عارف کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈاکٹر رتھ فاؤ سول ہسپتال کراچی منتقل کیا گیا، تاہم مقتول کے ورثا نے ڈاکٹرز اور پولیس کو کسی بھی قانونی کارروائی کرنے سے منع کر دیا اور لاش ساتھ لے گئے۔

واضح رہے پاکستان کے معاشی مرکز کی حیثیت رکھنے والے شہر کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کا ہونا معمول ہے، حالیہ کچھ عرصے میں اسٹریٹ کرمنلز کی جانب سے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل کرنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں، تاہم پولیس حکام دعویٰ کرتے ہیں کہ رواں سال شہر قائد میں جرائم کی شرح میں گزشتہ سال 2023کے مقابلے میں کمی آئی ہے، اس سے قبل بھی شہر میں تعلیم یافتہ نوجوان ڈکیتوں کے ہاتھوں قتل ہوتے رہے ہیں۔

ایس ایچ او جمشید کوارٹرز امتیاز حسین شاہ کے مطابق مقتول حسن عارف شمائل گارڈن، گلستان جوہر کا رہائشی تھا اور اس کی 12 دسمبر کو شادی ہونے والی تھی، اس سلسلے میں اس کا خاندان شادی کی تیاریاں کر رہا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت سندھ کے ثقافتی دن پر نکالی گئی ریلی کے شرکا اس علاقے سے گزر رہے تھے، اس دوران کچھ مشتبہ افراد دکان میں لوٹ مار کی نیت سے داخل ہوئے، تاہم حسن عارف نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

ایس ایچ او امتیاز حسین شاہ نے کہا کہ ’تفتیش کار علاقے سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس کے بعد ہی کچھ کہا جا سکے گا کہ اصل میں ہوا کیا تھا؟‘۔ انہوں نے کہا کہ ہم انتظار کر رہے ہیں کہ مقتول کے ورثا تدفین کے بعد ایف آئی آر (مقدمہ) درج کروانے آئیں گے۔

واضح رہے کہ یکم دسمبر 2024 کو کراچی میں 2 دیگر افراد بھی مسلح لٹیروں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے، ان میں سی ویو پر پیش آنے والے واقعے میں 28 سالہ نبیل جاوید جبکہ کھارادر میں ایک واقعے میں 42 سالہ وحید اختر زخمی ہوئے، دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے سول ہسپتال کراچی منتقل کیا گیا تھا۔