The Dawn News - Pakistan - Islamabad

عمران خان سے ملاقات کیلئے دائر بہنوں کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)  کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے ان کی بہنوں کی جانب سے دائر درخواست کو خارج کرتے ہوئے درخواست گزاروں پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان،  عظمیٰ خان اور نورین خان نے گزشتہ روز ان سے ملاقات کے لیے درخواست دائر کی تھی، درخواست میں 2 دسمبر کو ملاقات نہ ہونے پر  3 دسمبر کو سابق وزیرا عظم سے ملاقات کرانے کی استدعا کی گئی تھی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی، سماعت کے دوران عدالتی حکم پر جیل انتظامیہ نے جواب اے ٹی سی میں داخل کیا جس  میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے 3 دسمبر کو جیل میں عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

اس پر عدالت کا کہنا تھا کہ درخواست اس وقت دائر کی گئی جب درخواست گزار ملاقات کر رہی تھیں، عدالت سابق وزیراعظم کی بہنوں کی جانب سے دائر درخواست خارج کرتے ہوئے 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کی اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کل ہمیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور آج جب ہم یہاں آئے تو 2 کلومیٹر دور ایک ٹرک کھڑا تھا، دائیں اور بائیں سے گاڑیاں جا رہی تھیں، ہماری گاڑی کو وہاں روک دیا گیا تھا، ہمیں گزرنے نہیں دے رہے تھے، وہاں سے جج صاحب جا رہے تھے اپنے پروٹوکول کےساتھ، جب انہوں نے ٹرک سائیڈ پر کیا تو ہم ججوں کے پروٹوکول کے ساتھ اپنی گاڑی لگا کر یہاں تک پہنچے اور سابق وزیراعظم سے ملاقات کی۔