The Dawn News - Life & Style - Celebrity

ہیروئن کاسٹ کرنے ’ہیرا منڈی‘ گئے، جہاں ریما کو مسترد کیا، ناصر ادیب
ماضی کے مقبول فلم ساز ناصر ادیب نے حیران کن انکشاف کیا ہے کہ وہ اور ہدایت کار یونس ملک ماضی میں ایک فلم کے لیے ’ہیرا منڈی‘ ہیروئن کو پسند کرنے گئے، جہاں انہیں ریما خان سے ملوایا گیا لیکن انہوں نے انہیں کاسٹ کرنے سے انکار کردیا۔

ناصر ادیب نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ریما خان سے متعلق حیران کن دعویٰ کیا۔

ناصر ادیب نے نہ صرف ریما خان بلکہ نادرہ بیگم اور نیلی سمیت ماضی کی متعدد فلمی ہیروئنز سے متعلق بھی حیران کن انکشافات کرکے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

ناصر ادیب نے ریما خان سے متعلق دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں جب انہوں نے اور یونس ملک نے نئی اور چھوٹی کاسٹ پر فلم بنانی چاہی تو انہوں نے نئی ہیروئنز کو تلاش کرنا شروع کیا۔

ان کے مطابق فلم میں غلام محی الدین سمیت دوسرے اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا تھا لیکن دونوں فلم کے لیے دو نئی ہیروئنز تلاش کر رہے تھے۔

فلم ساز نے بتایا کہ نئی ہیروئنز کی تلاش کے لیے یونس خان نے انہیں ’ہیرا منڈی‘ چل کر لڑکیاں تلاش کرنے کا مشورہ دیا، جس پر دونوں وہاں گئے۔

ناصر ادیب کا کہنا تھا کہ دونوں کو ہیرا منڈی میں بڑا پروٹوکول دیا گیا، ان کی خدمت کی گئی جب کہ جس لڑکی کو ہیروئن کے طور پر کاسٹ کیا جانا تھا، اس کی والدہ نے ان کی مہمان نوازی بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اور یونس ملک کچھ دیر وہاں بیٹھے لیکن انہوں نے دکھائی گئی لڑکی کو کاسٹ کرنے سے انکار کردیا، کیوں کہ لڑکی میں ہیروئنز والی بات نہیں تھی۔

ناصر ادیب کے مطابق بعد ازاں یونس ملک نے ان سے پوچھا کہ انہوں نے لڑکی کو کیوں مسترد کیا، جس پر انہوں نے انہیں جواب دیا کہ لڑکی کا بات کرنے کے انداز اچھا تھا لیکن ان کی آنکھوں میں معصومیت نہیں تھی۔

فلم ساز کا کہنا تھا کہ اگر آرٹسٹ کی آنکھوں میں معصومیت نہ ہو تو وہ کامیاب اداکار نہیں بن سکتا، اس لیے انہوں نے مذکورہ لڑکی کو کاسٹ کرنے سے انکار کردیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ لیکن بعد میں وہی لڑکی فلمی دنیا کی سپر اسٹار بنی اور انہوں نے خوب عزت کمائی۔

ناصر ادیب نے مذکورہ لڑکی کا نام بتاتے ہوئے بتایا کہ وہ ریما خان تھیں، جنہوں نے بعد میں بلندی فلم سے کیریئر کا آغاز کیا اور سپر اسٹار بنیں۔

انہوں نے کہا کہ عزتیں دینے والا خدا ہے، ریما خان کو عزت ملی اور وہ سپر اسٹار بنیں۔