The Dawn News - Pakistan - Islamabad

اسلام آباد میں تعینات بنگلہ دیش کے اعلیٰ سفارت کار کو دھمکی آمیز خط موصول
اسلام آباد میں بنگلہ دیشی اعلیٰ سفارت کار کو دھمکی آمیزخط موصول ہوا جس کے بعد وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے واقعے کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرکے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں بنگلہ دیشی اعلیٰ سفارت کار کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے معاملے کا مقدمہ تھانہ کوہسار  میں نامعلوم افراد کے خلاف  درج کیا  گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق سفارت کار نے بتایا کہ بعض نامعلوم افراد پیچھا کر کے نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ پیچھا کرنے والے افراد نے سفارت کار کی تصاویر بھی کھینچیں۔

واضح رہے یہ معاملہ ایسے وقت میں سامنےآیا ہے جب کہ گزشتہ روز ہی ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ  نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے غیر ملکی سفراکو مکمل سیکیورٹی کا یقین دلایا ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے مطالبہ کیا تھا کہ بھارت اپنے ملک میں بنگلہ دیشی سفیر اور سفارتی مشن کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے، میزبان ملک کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ فارن مشنز کو مکمل سیکیورٹی دی جائے۔

ترجمان نے بتایا تھا کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ باہمی تعلقات کو ہمیشہ فروغ دیا ہے، پاکستانی ہائی کمیشن کی بنگلہ دیش لیڈر خالدہ ضیا سے ملاقات ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں ہوئی۔