The Dawn News - Pakistan

چیئرمین پی سی بی کی وزیراعظم سے ملاقات، چیمپئنز ٹرافی پر پیش رفت سے آگاہ کیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں چیمپئنز ٹرافی پر ہونے والے پیش رفت سے آگاہ کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق چیئرمین پی سی بی کے اصولی مؤقف کو سراہا اور ٹورنامنٹ سے متعلق محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے متعلق آپ کا مؤقف ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے، آئی سی سی میں آپ نے پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی ترجمانی کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے اور اس کے بعد کچھ اور ہے۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے تیار ہے، ہم پاکستان اور کرکٹ کی جیت چاہتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اچھی خبر سامنے آئے گی۔

گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے آج کا اجلاس ملتوی ہوگیا، جیسے ہی چیزیں حتمی طور پر طے ہوجائیں گی، سب بتادیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے، سب بہتر ہوگا، آنے والے دنوں میں قوم کی توقعات سے بڑھ کر فیصلے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ قبل از وقت شرائط کے حوالے سے اس وقت کوئی بات نہیں کروں گا، آئی سی سی کے اجلاس میں فیصلوں کی منظوری کے بعد ہی حتمی بات کی جائے گی۔