The Dawn News - Pakistan - Karachi

کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق یو سی چیئرمین قتل
کراچی میں بلدیہ ٹاؤن میں 65 سالہ سابق چیئرمین  یونین کونسل (یو سی) کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جنوبی سید اسد رضا نے ڈان کو بتایا کہ حاجی امان اللہ آفریدی کو ان کی رہائش گاہ کے قریب صبح 6 بج کر 27 منٹ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

ایدھی ریسکیو سروس نے جاری ایک بیان میں بتایا کہ لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سید اسد رضا کا مزید کہنا تھا کہ مقتول ماضی میں بلدیہ ٹاؤن کیماڑی کے سماجی و سیاسی حلقوں میں مقامی سطح پر سرگرم تھے اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے عابد آباد کے یوسی چیئرمین بھی منتخب ہوئے تھے۔

عہدیدار نے بتایا کہ پولیس فعال انداز میں واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور اب تک سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے، جس میں ایک شلوار قمیض پہنا ایک آدمی امان اللہ آفریدی کا تعاقب کررہا تھا اور اس نے صبح تقریباً 6 بج کر 27 منٹ پر فائرنگ کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر سی سی ٹی وی فوٹیجز سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ حملہ آور کچھ وقت سے سڑک کے کنارے پر مقتول کا انتظار کر رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے 3 خول برآمد کیے ہیں، مزید کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ 8 دسمبر کی رات کایک فوجی اہلکار کو بھی قتل کر دیا گیا تھا،
گزشتہ روز کراچی پولیس نے قتل کے پیچھے ممکنہ محرکات کا پتا لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔

پولیس نے بتایا تھا کہ 47 سالہ عدنان عباسی کو اتوار کو مریم مسجد آدم جی نگر کے قریب ’نامعلوم وجوہات کی بنا پر‘ نامعلوم ملزمان نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔

عہدیدار  نے کہا تھا کہ فوجی اہلکار کو ان کی فیملی کی موجودگی میں قتل کیا گیا، جب وہ موٹرسائیکل چلا رہے تھے۔