The Dawn News - Pakistan - Sindh

سندھ میں یومیہ بنیادی غذا کی فی کس لاگت 32 اور بلوچستان میں 18 روپے ہے، ورلڈ فوڈ پروگرام
اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایک تجزیے کے مطابق صرف بنیادی غذائی ضروریات فراہم کرنے والی خوراک کی یومیہ قیمت بلوچستان کے دیہی علاقوں میں 18 روپے فی کس جبکہ شہری سندھ میں 32 روپے فی کس ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق منگل کو جاری کیے گئے ’فِل دی نیوٹرینٹ گیپ‘ (ایف این جی) تجزیے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں صرف 5 فیصد آبادی بنیادی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے اخراجات اٹھانے سے قاصر ہے۔

پاکستان کے بارے میں یہ تجزیہ 13 ممالک میں کی جانے والی کیس اسٹڈیز کا حصہ ہے۔ ایف این جی ایک ایسا طریقہ کار ہے جو غذائیت سے بھرپور غذا کی لاگت اور استطاعت کا تخمینہ لگاتا ہے اور اسے مقامی خوراک کے نظام اور ماحول پر ثانوی اعداد و شمار کے ساتھ جوڑتا ہے۔

خوراک کی انفرادی ضروریات کو پورا کرنے والی غذا کی یومیہ لاگت کافی زیادہ تھی، جو دیہی خیبر پختونخوا میں 67 روپے فی کس سے لے کر شہری سندھ میں 78 روپے فی کس تک تھی۔

تمام صوبوں میں غذائیت سے بھرپور خوراک کی عدم استطاعت زیادہ تھی، اوسطاً 66 فیصد آبادی غذائیت سے بھرپور خوراک خریدنے کی متحمل نہیں تھی، دیہی خیبر پختونخوا میں عدم استطاعت 59 فیصد سے لے کر دیہی بلوچستان میں 84 فیصد تک ہے۔

ایف این جی کے تجزیے سے پتا چلتا ہے کہ نوعمر لڑکیوں، حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو مخصوص غذائی اجزا جیسے آئرن، فولک ایسڈ اور وٹامن بی 12 کی نسبتاً زیادہ ضروریات ہوتی ہیں۔

ماڈل گھرانوں میں اس کی عکاسی نوعمر لڑکی اور دودھ پلانے والی خاتون سے ہوتی ہے، جن پر گھر میں غذائیت سے بھرپور خوراک کے دو سب سے زیادہ اخراجات آتے ہیں، یہ سندھ میں غذائیت سے بھرپور خوراک کی گھریلو لاگت کا 50 فیصد سے زیادہ ہے۔

خاندان کے دیگر افراد کے مقابلے میں 12 سے 23 ماہ کی عمر کے بچوں پر غذائیت سے بھرپور خوراک کے اخراجات سب سے کم آتے ہیں کیونکہ وہ کم کھانا کھاتے ہیں، اور ماں کے دودھ کو مثالی خوراک تصور کیا جاتا ہے جو ان کی غذائی ضروریات کا ایک بڑا حصہ ہوتی ہے۔

تاہم، اس عمر کے بچے غذائیت کے لحاظ سے کمزور ہوتے ہیں کیونکہ ان کے چھوٹے معدے کا مطلب ہے کہ انہیں کھانا کم وقفے سے بار بار فراہم کیا جانا چاہیے اور غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے انہیں غذائیت سے بھرپور خوراک مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔

ایف این جی کے تجزیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ اس عمر کے دوران غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں ناکامی کے تاحیات نتائج مرتب ہوتے ہیں۔