The Dawn News - Pakistan - Karachi

چیف جسٹس کا سندھ میں جیلوں کا جائزہ، اصلاحاتی پیکج کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے صوبہ سندھ میں جیلوں کا جائزہ لے کر اصلاحاتی پیکج کی تیاری کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے دورے کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جیل اصلاحات سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، آئی جی سندھ، بیرسٹر ہیا ایمان زاہد اور دیگر نے شرکت کی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کا مقصد جیلوں کے اہم مسائل کی نشاندہی اور حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کرنا تھا، چیف جسٹس نے قیدیوں کے ساتھ انسانی ہمدردی اور قانون کے مطابق برتاؤ کرنے پر زور دیا۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی  نے تین سال سے زائد قیدیوں کے زیر التوا مقدمات کو ترجیح دینے کی اہمیت پر زور دیا اور جیلوں کا جائزہ لے کر اصلاحاتی پیکج کی تیاری کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جسٹس (ریٹائرڈ) ارشاد علی شاہ کمیٹی کے سربراہ جبکہ بیرسٹر ہیا ایمان زاہد کوآرڈینیٹر ہوں گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کے اہداف میں قیدیوں کے مسائل کا حل، پیشہ ورانہ تربیت، تعلیمی پروگرامز متعارف کرانا شامل ہیں جبکہ قیدیوں کی رہائی کے بعد معاشرے میں دوبارہ شمولیت کے لیے حکمت عملی بھی تیار کی جائے گی۔

مزید کہا گیا کہ کامیاب ماڈلز کو دیگر صوبوں میں نافذ کرنے کی سفارشات بھی دی جائیں گی۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے کراچی رجسٹری کے عملے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت آنے والے سائلین کے مسائل کو خوش اخلاقی اور مؤثر انداز میں حل کیا جائے، سائلین کے ساتھ عزت اور وقار کے ساتھ پیش آئیں، بدتمیزی کی شکایت پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عملے کے مسائل، ترقی اور سروس سے متعلق معاملات، فوری طور پر حل کیے جائیں گے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ہدایت کی کہ عملے کے مسائل کے حل کے لیے برانچ رجسٹری کے دورے کریں۔