The Dawn News - Life & Style - Celebrity

جنید خان بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ اور ارجیت سنگھ کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں
مقبول اداکار و گلوکار جنید خان نے بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ اور گلوکار ارجیت سنگھ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کو موجودہ دور کے بہترین گلوکار قرار دیا ہے۔

جنید خان نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’گپ شب‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بیرون ملک سے مائننگ انجنیئرنگ کی ڈگری لے رکھی ہے لیکن انہوں نے مائننگ کی کبھی ملازمت نہیں کی اور نہ ہی انہیں مائننگ کے شعبے میں کام کرنے کی خواہش ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بچپن سے ہی انہیں گلوکاری کا شوق تھا، اس لیے وہ گلوکار بنے لیکن اپنے ہی گانوں کی ویڈیوز میں آنے کے بعد انہیں اداکاری کرنے کا خیال بھی آیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ پہلی بار انہیں جواد بشیر نے اداکاری کی پیش کش کی اور ان کا پہلا ہی کردار موسیقار کا تھا، اس لیے انہوں نے پیش کش قبول کی لیکن پھر انہوں نے دوسرے کردار بھی ادا کیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں ایکشن اور کامیڈی فلمیں اور کہانیاں پسند ہیں، اس لیے انہیں ریتیک روشن، سلمان خان اور شاہ رخ خان جیسے اداکار پسند ہیں۔

جنید خان کے مطابق ماضی میں انہیں بولی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ بہت پسند تھی، آج کل انہیں کیارہ اڈوانی اچھی لگتی ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں جنید خان نے اعتراف کیا کہ انہیں اداکاری کے مقابلے گلوکاری میں زیادہ مزہ آتا ہے، کیوں کہ گلوکاری میں وہ اپنی ہی لکھی ہوئی شاعری کو اپنی موسیقی اور آواز میں گاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اداکاری میں وہ کسی دوسرے شخص کی لکھی ہوئی کہانی پر دوسروں کی ہدایات پر پرفارم کرتے ہیں، اس لیے انہیں زیادہ سکون گلوکاری میں ملتا ہے۔

جنید خان کے مطابق ماضی میں انہوں نے متعدد بھارتی منصوبوں میں کام کیا اور انہوں نے وہاں سے بہت کچھ سیکھا، اب بھی ان کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہوں اور دونوں ممالک کے فنکار ایک دوسرے سے معاونت کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم ساز پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں جب کہ یہاں کہ اداکار اور گلوکار بھی چاہتے ہیں کہ وہ بھارت جاکر کام کریں لیکن دونوں ممالک میں تعلقات خراب ہونے کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو پا رہا۔

جنید خان نے بتایا کہ اگر انہیں آج بھی موقع ملے تو وہ بھارتی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ اور گلوکار ارجیت سنگھ کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے۔

انہوں نے دونوں بھارتی گلوکاروں کی تعریفیں کیں اور کہا کہ دونوں بہترین کام کر رہے ہیں جب کہ باقی فنکار بھی اچھا کام کر رہے، تاہم وہ مذکورہ دونوں گلوکاروں کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے۔