The Dawn News - Sport - Cricket

محمد عامر کا ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کے بعد فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے الوادعی پیغام میں کہا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا  اعزاز کی بات ہے۔

محمد عامر نے ’ایکس‘ پر جاری پیغام میں کہا کہ ’میں جانتا ہوں کہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ اگلی نسل کے لیے ذمہ داری سنبھالنے اور پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کا درست وقت ہے‘۔

اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے بہت سوچ بیچار کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے اور پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹس میں کھیلنا اعزاز کی بات ہے، میں بھرپور سپورٹ کے لیے پی سی بی اپنے دوست اور اہلخانہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘

یاد رہے کہ گزشتہ روز آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

اپنے پیغام میں عماد وسیم نے لکھا ’پاکستان کی نمائندگی کرنا سب سے بڑا فخر ہے، پاکستانی ٹیم کےساتھ ہرلمحہ یادگار رہا،فرنچائز کرکٹ میں کھیل جاری رکھوں گا‘۔

واضح رہے کہ عماد وسیم گزشتہ سال نومبر میں اور محمد عامر  نے 2020 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

تاہم دونوں کھلاڑیوں نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کی تھی جس پر دونوں کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا اور انہوں نے آخری مرتبہ ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، تاہم وہ ایونٹ میں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دونوں کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’عامر اور عماد کا پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات کے لیے تہہ دل سے شکرگزار ہیں اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔‘

32 سالہ محمد عامر نے جون 2009 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا اور پاکستان کے لیے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز  میں 271 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کیں۔

فاسٹ باؤلر محمد عامر 2009 کے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ اور 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والے اسکواڈ کا حصہ تھے۔