The Dawn News - Life & Style - Celebrity

خاقان شاہنواز نے خود کو کرینہ کپور کے بیٹے کے لیے فٹ قرار دے دیا
ابھرتے ہوئے ماڈل و اداکار خاقان شاہنواز نے خود کو بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کے بیٹے کے کردار کے لیے فٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے اچھے بیٹے بن سکتے ہیں۔

خاقان شاہنواز نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ ان کی پیدائش سیال کوٹ میں ہوئی تھی اور انہوں نے بورڈنگ اسکول سے تعلیم حاصل کی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ زمانہ طالب علمی میں تقاریر کے مقابلوں میں حصہ لیتے تھے، اس کے بعد انہوں نے وکالت کی تعلیم حاصل کی، بعد ازاں انہوں نے ڈیجیٹل میڈیا پر کانٹینٹ کریئیٹرز کے طور پر کام شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ چھوٹے شہروں میں کیریئر کاؤنسلنگ نہیں ہوتی، اس لیے انہیں بھی اپنے کیریئر کے حوالے سے کوئی سمجھ نہیں تھی، اسی وجہ سے ہی انہوں نے مختلف کام کیے۔

خاقان شاہنواز کا کہنا تھا کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد جیسے شہروں میں کسی حد تک کیریئر کاؤنسلنگ ہوتی ہے، چھوٹے شہروں میں اس کا کوئی تصور نہیں، اس لیے بچوں کو سمجھ ہی نہیں آتا کہ انہیں کیا کرنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں ٹیلی وژن پر آنے کے بعد شہرت ملی اور لوگوں نے انہیں پہچاننا شروع کیا۔

خاقان شاہنواز نے ایک مداح خاتون کا قصہ بتایا کہ انہیں رضا سموں کی شادی پر ایک خاتون ملیں جو ان کے کسی ڈرامے سے شدید متاثر تھیں اور ان کے سامنے رونے لگیں۔

انہوں نے بتایا کہ خاتون نے انہیں کہا کہ ان کے ساتھ لڑکی غلط کام کر رہی ہیں، وہ اچھے بچے ہیں، لڑکی کو ایسا نہیں کرنا چاہیے اور پھر خاتون رونے لگیں۔

خاقان شاہنواز کا کہنا تھا کہ خاتون سمجھ رہی تھیں کہ ان کے ساتھ جو ڈرامے میں ہو رہا ہے، وہ حقیقت ہے، اس لیے وہ ان کے سامنے رونے بھی لگیں۔

پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں خاقان شاہنواز کا کہنا تھا کہ بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور عمر میں ان سے کافی بڑی ہیں، اس لیے وہ ان کے ساتھ بیٹے کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

خاقان شاہنواز نے کہا کہ وہ کسی بھی فلم یا ڈرامے میں کرینہ کپور کے بیٹے کا کردار خوب نبھا سکیں گے، کیوں کہ اداکارہ عمر میں ان سے بڑی ہیں، ان کی عمروں میں بہت زیادہ فرق ہے، اس لیے وہ ان کے بیٹے ہی بن سکیں گے۔